ادھم پور میں تین ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار
جموں, 26 مارچ (ہ س)ادھم پور ضلع میں چنینی ناشری ٹنل کے قریب ایک ٹریفک پولیس پوسٹ سے مشکوک اشیاء برآمد ہونے کے بعد تین ٹریفک پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے برآمد شدہ اشیاء کی نوعیت واضح نہیں کی، تاہم، مقامی افرا
ادھم پور میں تین ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار


جموں, 26 مارچ (ہ س)ادھم پور ضلع میں چنینی ناشری ٹنل کے قریب ایک ٹریفک پولیس پوسٹ سے مشکوک اشیاء برآمد ہونے کے بعد تین ٹریفک پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے برآمد شدہ اشیاء کی نوعیت واضح نہیں کی، تاہم، مقامی افراد، جنہوں نے منگل کی رات ٹریفک پولیس پوسٹ کے باہر احتجاج کیا،اُن کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ اہلکار وہاں گوشت پکا رہے تھے۔ادھم پور کے ایس ایس پی ناگپوری امود اشوک کے مطابق، چنینی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد نے ٹریفک پولیس پوسٹ کے قریب مشکوک اشیاء دیکھی ہیں۔واقعے کے بعد سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہو کر احتجاج کرنے لگے۔ پولیس کے مطابق، مشکوک اشیاء کو مجسٹریٹ، ایک ویٹرنری ڈاکٹر اور عوامی گواہوں کی موجودگی میں ضبط کر لیا گیا ہے اور نمونے جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande