سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے متنازعہ فیصلے پر روک لگا دی، این سی ڈبلیو نے خیر مقدم کیا ۔
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے الہ آباد ہائی کورٹ کے متنازعہ فیصلے پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس فیصلے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے کاس گنج کی ٹرائل کورٹ کے حکم کو پلٹ دیا اور کہا کہ متاثرہ ک
ا


نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے الہ آباد ہائی کورٹ کے متنازعہ فیصلے پر روک لگانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس فیصلے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے کاس گنج کی ٹرائل کورٹ کے حکم کو پلٹ دیا اور کہا کہ متاثرہ کے پرائیویٹ پارٹ کو چھونا اور اس کی شلوار کی ناڑا توڑنا ریپ یا ریپ کی کوشش نہیں سمجھا جائے گا بلکہ اسے سنگین جنسی ہراسانی تصور کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا ازخود نوٹس لیا، جس سے لوگوں میں شدید غصہ پایا گیا۔ بنچ نے ہائی کورٹ کے نقطہ نظر سے سخت اختلاف کیا اور حکم کو چونکانے والا قرار دیا۔ جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم میں کیے گئے کچھ تبصرے غیر حساس اور غیر انسانی تھے۔

خواتین کمیشن کی چیئرپرسن وجیا رہاتکر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ وزارت قانون و انصاف کو پیش کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی ڈبلیو خواتین اور بچوں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قانونی فریم ورک کی وکالت جاری رکھے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande