
نئی دہلی، 26 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت ’زندگی میں آسانی‘ کو فروغ دینے کے اپنے مقصد پرپُر عزم ہے اور آنے والے وقت میں اصلاحات کی رفتار تیز ہوگی۔
وزیر اعظم مودی کا یہ ردعمل مائی جی او وی انڈیا کی ایک پوسٹ کے تناظر میں آیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح 2025 میں کی گئی اصلاحات نے مختلف شعبوں اور عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنا یا ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر کہا کہ ان کی حکومت ’زندگی میں آسانی‘ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور آنے والے وقتوں میں اصلاحات کی رفتار مزید تیز ہو گی۔ انہوں نے ایکس پر ایک تھریڈ کا بھی اشتراک کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی حکومت نے اس سمت میں کیسے کام کیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد