نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سابق سربراہ سنجے کمار مشرا کو وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کا کل وقتی رکن مقرر کیا ہے۔ سنجے کمار مشرا کو سکریٹری کا درجہ دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ حکومت نے منگل کو ای ڈی کے سابق ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کو وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کا کل وقتی رکن مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ انہیں سیکرٹری سطح کا درجہ دیا گیا ہے۔ مشرا 1984 بیچ کے ریٹائرڈ آئی آر ایس افسر ہیں۔ انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طویل عرصہ گزارا ہے۔ اب وہ تفتیشی ایجنسی کے کردار سے ہٹ کر پالیسی سازی کے کردار کی طرف آگئے ہیں۔ اکنامک ایڈوائزری کونسل ایک خودمختار ادارہ ہے، جو وزیراعظم کو اقتصادی اور متعلقہ امور پر مشورہ دینے کا کام کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مشرا کو پہلی بار 2018 میں ای ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ مرکز نے انہیں کئی بار سروس میں توسیع دی تھی۔ ان کے دور میں ای ڈی نے وجے مالیا، نیرو مودی اور ہتھیاروں کے ڈیلر سنجے بھنڈاری جیسے بھگوڑوں کی حوالگی کی منظوری حاصل کی۔ ای ڈی نے مشرا کے دور میں اہم سیاسی شخصیات بشمول کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے تفتیش شروع کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ