ضابطوں کو مالی شمولیت میں غیر ارادی رکاوٹیں پیدا نہیں کرنی چاہئیں: سنجے ملہوترا
نئی دہلی/ممبئی، 26 مارچ (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کے روز کہا کہ ضوابط کو مالی شمولیت کو گہرا کرنے میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جائز کاموں کو نہ روکا جائے۔ ملہوترا نے ریگولیٹرز
Regulations not create barriers to financial inclusion: RBI


نئی دہلی/ممبئی، 26 مارچ (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کے روز کہا کہ ضوابط کو مالی شمولیت کو گہرا کرنے میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جائز کاموں کو نہ روکا جائے۔ ملہوترا نے ریگولیٹرز کے لیے انتباہ بھی جاری کیا۔

مرکزی بینک کے گورنر نے یہاں فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایونٹ میں کہا کہ منی لانڈرنگ کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں، ریگولیٹرز کو مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) اور مشین لرننگ (ایم ایل ) وغیرہ کے ذریعے تشخیص کے فریم ورک کو مسلسل مضبوط کرنا چاہیے۔

ملہوترا نے کہا کہ پالیسی سازوں کو بھی محتاط رہنا چاہئے اور اپنے اقدامات کے ساتھ ”زیادہ پرجوش“ نہیں ہونا چاہئے اور جائز سرگرمیوں کو دبایا نہیں جانا چاہئے۔ ملہوترا نے مرکزی بینکوں سے بھی مالیاتی دنیا کے تازہ ترین رجحانات اور پیشرفت کو سمجھنے کی اپیل کی، جن کا مجرمانہ عناصر کے ذریعہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ملہوترا نے کہا کہ ہندوستان نے مالی شمولیت پر کافی ترقی کی ہے۔ اب 94 فیصد بالغوں کے پاس بینک اکاو¿نٹ ہے۔

قابل ذکر ہے کہفائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ اس کے فرانسیسی نام، گروپ ڈی ‘ایکشن فائنانشیر(جی اے ایف آئی ) سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے 1989 میںجی-7 نے قائم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande