اسرائیل نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ہدایتکار کو مغربی کنارے میں حراست کے بعد رہا کر دیا
غزہ ،26مارچ (ہ س )۔ اسرائیلی پولیس نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی فلمساز حمدان بلال کو منگل کے روز رہا کر دیا۔ انہیں ایک روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے کے بعد پتھراو¿ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔بلال کے ہمراہ آسکر ایوارڈ
اسرائیل نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ہدایتکار کو مغربی کنارے میں حراست کے بعد رہا کر دیا


غزہ ،26مارچ (ہ س )۔

اسرائیلی پولیس نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی فلمساز حمدان بلال کو منگل کے روز رہا کر دیا۔ انہیں ایک روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے کے بعد پتھراو¿ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔بلال کے ہمراہ آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم نو ادر لینڈ کے لیے کام کرنے والے باسل عدرا نے بلال کی رہائی کے بعد ان کی خون سے داغدار قمیض کی تصویر ایکس پر پوسٹ کی۔

بلال نے کہاکہ آسکر جیتنے کے بعد مجھے اس طرح کے حملوں کا نشانہ بننے کی امید نہیں تھی۔ یہ ایک بہت شدید حملہ تھا اور ان کا مقصد مجھے مارنا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کے روز مغربی کنارے کے جنوب میں واقع گاو¿ں سوسیا میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے تصادم کے دوران تین فلسطینیوں کو پتھراو¿ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔فوجی بیان میں کہا گیا، اس کے بعد ایک پرتشدد تصادم شروع ہوا جس میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پتھراو¿ بھی شامل تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande