علی گڑھ، 22 مارچ (ہ س)۔
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر محمد دانش کو تین سال کی مدت کے لیے مذکورہ شعبہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر محمد دانش کو تدریسی اور تحقیقی شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ سال 2000میں اے ایم یو میں لیکچررمقرر ہوئے اور 2020میں پروفیسرکے عہدے پر فائز ہوئے۔
ان کی تحقیقی مہارت کے موضوعات میں ریاضیاتی میتھڈس، پروسیس ماڈلنگ و سیمولیشن اور ٹرانسپورٹ فینومینا شامل ہیں۔ معروف جرائد بشمول فلوئیڈ فیز ایکویلیبریا، کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی اور اپلائیڈ میتھ میٹیکل ماڈلنگ میں ان کے تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف کتب میں ان کے 6 ابواب شائع ہوئے ہیں۔ انھوں نے چالیس سے زائد کانفرنسوں، سیمینار اور سمپوزیم میں تحقیقی مقالے پیش کئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ