علی گڑھ, 22 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک کے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد عارف خان نے کالنگا یونیورسٹی، رائے پور میں منعقدہ ”نیشنل کانفرنس برائے وکست بھارت ایٹ 2047: ترقی و پیش رفت“ میں ایک سیشن کی مشترکہ طور سے صدارت کی۔
انہوں نے اپنی تقریر میں ترقیاتی پروگراموں میں کمیونٹی کی شمولیت، سماجی رویوں میں تبدیلی، نوجوانوں میں آگہی، معاشی ترقی، مالیاتی خواندگی، دیہی و شہری انضمام، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ پر روشنی ڈالی، جو 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کے ہدف میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر خان نے مختلف ترقیاتی نظریات پر مبنی تحقیقی مقالوں کا جائزہ بھی لیا اور محققین و ماہرین کو قیمتی آراء فراہم کیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ