نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا پاور لنکس ٹرانسمیشن لمیٹڈ (ٹی ٹی پی ایل) نے نوئیڈا اتھارٹی کو جدید ترین واٹر مسٹنگ اسپرے گاڑی فراہم کی ہے۔ اتھارٹی کی ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر وندنا ترپاٹھی نے بدھ کو اس گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ترون کتیار اور ٹاٹا پاور ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے افسران وشواس سورنگے، دیکشا سنگھ کے علاوہ غیر سرکاری تنظیم سیو کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ گاڑی نوئیڈا کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔
ٹی ٹی پی ایل کی ایک ریلیز کے مطابق یہ گاڑی نوئیڈا میں دھول کی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، خاص طور پر تعمیراتی علاقوں، زیادہ ٹریفک والے علاقوں اور دیگر جگہوں پر جہاں دھول زیادہ ہوتی ہے۔ یہ گاڑی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو دھول کے ذرات کو دبانے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔ اس سے نوئیڈا کے رہائشیوں اور مسافروں کی معیار زندگی بہتر ہوگی۔
وندنا ترپاٹھی نے کہا کہ اتھارٹی ٹاٹا پاور پاور لنکس کے اس فراخدلانہ تعاون کے لیے شکر گزار ہے۔ یہ واٹر مسٹنگ اسپرے گاڑی دھول کی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے گی۔ ترون کتیارر نے کہا، ’’ٹاٹا پاور میں، ہم ان ماحولیاتی اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو پائیداری اور معاشرتی بہبود کی ہماری بنیادی اقدار کے مطابق ہیں۔‘‘
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن