اسلام آباد، 13 مارچ (ہ س)۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آج ملک کے سب سے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے واقعے کے بعد ہو رہا ہے۔ دی نیوز انٹرنیشنل اخبار کے مطابق وہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، منگل کو جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے والے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے تمام 33 جنگجوو¿ں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم نواز شریف کا یہ دورہ ہے۔ جعفر ایکسپریس میں 400 سے زائد مسافر سوار تھے۔ بی ایل اے کے جنگجوو¿ں نے سب کو یرغمال بنا رکھا تھا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مغویوں کی رہائی کا آپریشن تقریباً دو دن تک جاری رہا۔ آپریشن کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس، اسپیشل سروس گروپ، آرمی اور فرنٹیئر کور نے اس دوران بی ایل اے کے تمام 33 جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ