لندن، 13 مارچ (ہ س)۔ افغانستان کے بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر نور احمد اور نیوزی لینڈ کے ٹی 20 کپتان مائیکل بریسویل کو دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں 2,00,000 پاونڈ (جی بی پی)کے بڑے معاہدے ملے۔ احمد کو مانچسٹر اوریجنلز نے منتخب کیا، جبکہ بریسویل کو سدرن بریو نے اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو پچھلے سیزن کے رنر اپ تھے۔
جارجیا وول، جیمی اوورٹن اور ڈیوڈ وارنر بھی اہم دستخطوں میں شامل رہے۔ وومن پریمیئر لیگ میں ناقابل شکست 99 رن بنانے والے وول کو برمنگھم فینکس نے منتخب کیا۔ لندن اسپرٹ نے جیمی اوورٹن کو 200,000 پاونڈ کے سودے میں خریدا، جبکہ تجربہ کار آسٹریلائی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو 120,000 پاونڈ میں شامل کیا۔ وارنر پہلی بار دی ہنڈریڈ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔
دیگر اہم سودے:
انگلینڈ کے آل راونڈر ڈیوڈ ولی (200,000 پاونڈ- ٹرینٹ راکٹس)
نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا (1,20,000 پاونڈ - مانچسٹر اوریجنلز)
خواتین کے ٹورنامنٹ میں پیج اسکالفیلڈ کو اوول انوینسیبلز نے 65,000 پاونڈ میں برقرار رکھا۔
حالانکہ انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیندبازجیمز اینڈرسن انسولڈ رہ گئے، باوجود اس کے کہ انہوں نے خود کو ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب کیا تھا۔
ٹورنامنٹ اور آنے والے ڈرافٹ
اس بار مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں کل 66 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کیا گیا، جس سے زیادہ تر ٹیمیں تقریباً مکمل ہو گئی ہیں۔ حالانکہ ٹیموں کو وائلڈ کارڈ ڈرافٹ کے ذریعے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔
دی ہنڈریڈ کا آغاز 5 اگست کو لارڈز میں لندن اسپرٹ اور اوول انوینسیبلز کے درمیان پہلے میچ سے ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن