
میلبورن، 6 جنوری (ہ س)۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے منتظمین نے منگل کو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا۔ اس سال کا کل انعامی پول 111.5 ملین آسٹریلین ڈالر (اے یو ڈی ) ہو گا، جوگزشتہبرس کے 96.5 ملین ڈالر سے 16 فیصد زیادہ ہے۔
سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں مردوں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فاتحین کو 2.79ملین آسٹریلیائی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے 19 فیصدزیادہ ہے۔ رنر اپ کو 2.15ملین ڈالر ملے گا، جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے ہر کھلاڑی کو 1.25ملین آسٹریلیائی ڈالر ملے گا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی انعامی رقم میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تمام سنگلز اور ڈبلز کھلاڑیوں کو کم از کم 10 فیصد اضافہ ملے گا۔ مین ڈرا کے پہلے راؤنڈ میں ہارنے والے کھلاڑی اب 1.5لاکھ آسٹریلیائی ڈالر ملیں گے۔
ٹینس آسٹریلیا کے سی ای او کریگ ٹائلی نے کہا، ’’انعامی رقم میں یہ 16 فیصد اضافہ ہر سطح پر ٹینس کیریئر کو سپورٹ کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ 2023 سے کوالیفائنگ انعامی رقم میں 55 فیصد اضافے سے لے کر کھلاڑیوں کی سہولیات میں بہتری تک، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پیشہ ورانہ ٹینس تمام کھلاڑیوں کے لیے پائیدار بنے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ انعامی رقم میں یہ اضافہ ٹینس آسٹریلیا کی ’سمر آف ٹینس‘ کے تحت 135 ملین آسٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصہ ہے جو سینکڑوں پیشہ ور کھلاڑیوں کے کیریئر کو سہارا دے گا۔
میلبورن پارک میں تین ہفتے کے گرینڈ سلیم کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔ باضابطہ قرعہ اندازی 15 جنوری کو گرینڈ سلیم اوول کے فین اسٹیج پر کی جائے گی، جہاں دفاعی چیمپئن یانک سنر اور میڈیسن کیز کی شرکت متوقع ہے۔
انعامی رقم (مردوں اور خواتین کے سنگلز):
* فاتح: اے یو ڈی 2.79 ملین (+19فیصد)
* رنر اپ: اے یو ڈی 2.15 ملین (+13فیصد)
* سیمی فائنلز: اے یو ڈی 1.25 ملین (+14فیصد)
* کوارٹر فائنلز: اے یو ڈی 7.5 لاکھ (+13فیصد)
* راؤنڈ 4: اے یو ڈی 4.8 لاکھ (+14فیصد)
* راؤنڈ 3: اے یو ڈی 3.27 لاکھ (+13فیصد)
* راؤنڈ 2: اے یو ڈی 2.25 لاکھ (+13فیصد)
* راؤنڈ 1: اے یو ڈی 1.5 لاکھ (+14فیصد)
کوالیفائنگ راؤنڈ (فی راؤنڈ):
* کیو3: اے یو ڈی 83,500 (+16فیصد)
* کیو2: اے یو ڈی 57,000 (+16فیصد)
* کیو1: اے یو ڈی 40,500 (+16فیصد)
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد