فلم چھاوا کا باکس آفس پر جلوہ برقرار، 5.15 کروڑ کی کمائی کی
چھترپتی سمبھاجی کی زندگی پر مبنی وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم پہلے دن سے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ توقع سے زیادہ کامیاب ہونے والی اس فلم نے فلمسازوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ 25 دن مکمل ہونے کے باوجود اس ک
فلم چھاوا کا باکس آفس پر جلوہ برقرار، 5.15 کروڑ کی کمائی کی


چھترپتی سمبھاجی کی زندگی پر مبنی وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم پہلے دن سے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ توقع سے زیادہ کامیاب ہونے والی اس فلم نے فلمسازوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ 25 دن مکمل ہونے کے باوجود اس کی کمائی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اب 'چھاوا' کی 26ویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم اب بھی ناظرین میں مقبول ہے۔

چھترپتی سمبھاجی کی زندگی پر مبنی وکی کوشل کی فلم 'چھاوا' نے باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھی ہے۔ 14 فروری کو ریلیز ہونے والی یہ فلم مسلسل زبردست کمائی کر رہی ہے۔ ساکنلک کے مطابق، 'چھاوا' نے اپنی ریلیز کے 26ویں دن یعنی چوتھے منگل کو 5.15 کروڑ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 530.95 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم کی دنیا بھر میں اچھی کمائی جاری ہے اور اب تک اس نے 712.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وکی کوشل کے ساتھ ساتھ رشمیکا مندنا، آشوتوش رانا، ونیت کمار، دویا دتا، اکشے کھنہ اور ڈیانا پینٹی جیسے تجربہ کار اداکاروں نے زبردست پرفارمنس دی ہے۔

'چھاوا' وکی کوشل کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی وکی کوشل کی تاریخی فلم 'چھاوا' باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ یہ فلم اب وکی کوشل کے کیرئیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ان کی 2019 کی فلم ’اڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ کے نام تھا، جس نے 244.14 کروڑ روپے کمائے تھے۔ یہی نہیں، 'چھاوا' کو خاص طور پر مہاراشٹر میں زبردست پذیرائی ملی ہے، جہاں اس نے 'پشپا 2' جیسی فلموں کے بنائے ہوئے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ 'چھاوا' اب تک 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، اور یہ سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande