آربی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کے دستخط والے 100 اور 200 روپے کے نوٹ جاری کیے جائیں گے
ممبئی/نئی دہلی، 11 مارچ (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جلد ہی گورنر سنجے ملہوترا کے دستخط والے 100 اور 200 روپے کے نوٹ جاری کرے گا۔ ریزرو بینک کے ذریعہ پہلے جاری کردہ 100 اور 200 روپے کے تمام بینک نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر جاری رہیں گے۔آر
آربی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کے دستخط والے 100 اور 200 روپے کے نوٹ جاری کیے جائیں گے


ممبئی/نئی دہلی، 11 مارچ (ہ س)۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جلد ہی گورنر سنجے ملہوترا کے دستخط والے 100 اور 200 روپے کے نوٹ جاری کرے گا۔ ریزرو بینک کے ذریعہ پہلے جاری کردہ 100 اور 200 روپے کے تمام بینک نوٹ قانونی ٹینڈر کے طور پر جاری رہیں گے۔آر بی آئی نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی گورنر سنجے ملہوترا کے دستخط والے 100 اور 200 روپے کے نوٹ جاری کرے گا۔ ریزرو بینک نے کہا، ان نوٹوں کا ڈیزائن مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کے 100 اور 200 روپے کے نوٹوں سے ملتا جلتا ہے۔

ریزرو بینک کے مطابق، پہلے جاری کیے گئے تمام 100 اور 200 روپے کے نوٹ قانونی طور پر جاری رہیں گے۔ غور طلب ہے کہ سنجے ملہوترا نے دسمبر 2024 میں شکتی کانتا داس کی جگہ آر بی آئی کے گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande