اس سال جے پور میں منعقدہ 'آئیفا ایوارڈ 2025' کی تقریب میں ریکھا سے لے کر شاہ رخ خان تک کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں کرینہ کپور نے اپنے دادا راج کپور کے گانوں پر رقص کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کرینہ نے راج کپور کی فلم 'شری 420' کے گانے 'پیار ہوا اقرار ہوا' اور اسی فلم کے گانے 'میرا جوتا ہے جاپانی' پر بھی ڈانس کیا۔ اس اصل گانے میں کرینہ بالکل راج کپور کے روپ میں ڈانس کرتی نظر آئیں۔ آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں ان کی پرفارمنس کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے۔
آئیفا کے اسٹیج پر واپسی پر پرجوش، کرینہ نے کہا، میں اتنے سالوں بعد آئیفا اسٹیج پر واپسی کے لیے بہت پرجوش ہوں اور ان کے سلور جبلی ایڈیشن سے بہتر موقع اور کیا ہوسکتا ہے۔ ایک طرح سے، آئیفا اور میرا سفر ساتھ ساتھ رہا ہے - ہم دونوں سنیما میں 25 سال مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، یہ پرفارمنس میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ میرے دادا راج کپور کے لیے وقف ہے۔ حال ہی میں پوری قوم نے ان کی 100ویں سالگرہ بہت محبت کے ساتھ منائی، اور ان کے تعاون کو یاد رکھنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میراث، خاندان اور سنیما کے اس خوبصورت سفر کا حصہ بننا ایک حقیقی لمحہ ہے۔
کرینہ کے اس جذباتی خراج نے سامعین کی آنکھوں میں آنسو بھر دیے اور راج کپور کی عظمت کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔ دریں اثنا، 'لاپتہلیڈیز' نے 'آئیفا ایوارڈز 2025' میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ نیتانشی گوئل (لاپتہ لیڈیز) اور بہترین اداکار کا ایوارڈ کارتک آرین (بھول بھولیا 3) کو ملا۔ اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ کرن راو¿ (لاپتہ لیڈیز) کو دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ