لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بنی 'چھاوا' 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور تب سے یہ باکس آفس پر چھائی ہوئیہے۔ ریلیز کے 24 دن بعد بھی یہ فلم ناظرین کو تھیٹر تک لانے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر اب تک شاندار کلیکشن کیا ہے۔ 24 دن گزرنے کے بعد بھی اس کی کمائی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور یہ مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ 'چھاوا' نے اب تک کی کل کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔
باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، 'چھاوا' نے اپنی ریلیز کے 24ویں دن یعنی چوتھے اتوار کو مجموعی طور پر 11.5 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کا کل باکس آفس کلیکشن اب 520.55 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس بڑے کلیکشن کے ساتھ، 'چھاوا' 2025 کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک بن گئی ہے اور باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔
فلم 'چھاوا' نے اپنے پہلے ہفتے میں 225.28 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دوسرے ہفتے میں اس نے 186.18 کروڑ روپے کمائے۔ اس کے بعد فلم نے تیسرے ہفتے میں 84.94 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اب صرف 24 دنوں میں فلم نے بھارت میں 520.55 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اس نے دنیا بھر میں 691 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ اس لیے اب شائقین اس بات پر نظریں لگائے ہوئے ہیں کہ فلم کب 1000 کروڑ کا ہندسہ عبور کرے گی۔ اس لیے یہ یقینی ہے کہ مارچ کا یہ مہینہ بھی باکس آفس پر 'چھاوا' کا راج رہے گا۔
باکس آفس پر زبردست کمائی کرتے ہوئے 'چھاوا' نے سلمان خان کی 'سلطان' (614 کروڑ روپے) اور سنی دیول کی 'غدر 2' (691 کروڑ روپے) کے کلیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آنے والے وقت میں یہ فلم مزید کیا کیا ریکارڈ توڑتی ہے۔ وکی کوشل اس فلم میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے کردار میں نظر آ رہے ہیں جب کہ رشمیکا مندانا نے رانی یسو بائی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اکشے کھنہ نے اورنگزیب کے کردار میں ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ آشوتوش رانا، دویا دتہ، سنتوش جوویکر، سورت جوشی اور سارنگ ستے جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ