دہلی اسمبلی کے لیے ووٹنگ ختم، شام 5 بجے تک 57.70 فیصد ووٹنگ
نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ، جو بدھ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی، شام 6 بجے ختم ہوئی۔ تاہم کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر قطاروں کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ شام 5 بجے تک دہلی میں اوسطاً 57.70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ لوک سبھا انتخاب
ر


نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ، جو بدھ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی، شام 6 بجے ختم ہوئی۔ تاہم کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر قطاروں کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ شام 5 بجے تک دہلی میں اوسطاً 57.70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران دہلی میں 58.78 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شام 5 بجے تک دہلی کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ کا تناسب مختلف تھا۔ وسطی دہلی میں ووٹنگ کا فیصد 55.24، مشرقی دہلی میں 58.98، نئی دہلی میں 54.37، شمالی دہلی میں 57.24، شمال مشرقی دہلی میں 63.83، شمال مغربی دہلی میں 58.05، شاہدرہ میں 61.35، جنوبی دہلی میں 55.72، جنوب مشرقی دہلی میں 53.77، جنوب مغربی دہلی میں 54.77، مغربی دہلی میں 54.756۔

شام 5 بجے تک سب سے زیادہ پولنگ مصطفی آباد سیٹ پر 66.68 فیصد رہی۔ اس کے بعد سیلم پور میں 66.41 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے کم ووٹنگ قرول باغ میں 47.40، ماڈل ٹاؤن میں 51.29، کالکاجی میں 51.81 اور چاندنی چوک میں 52.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کئی سیٹوں پر ووٹنگ 60 فیصد سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں مٹیا محل، ترلوک پوری، نریلا، روہنی، بدلی، گوکل پور، کراول نگر، کراری، منگول پوری، بابر پور، روہتاس نگر، سیما پوری، شاہدرا، چھتر پور، اور نجف گڑھ سیٹیں شامل ہیں۔

اہم شخصیات جنہوں نے ووٹ دیا قومی دارالحکومت میں مقیم اہم شخصیات نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ صدر دروپدی مرمو نے صدر اسٹیٹ میں واقع ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ میں قائم مرکز میں اپنا ووٹ ڈالا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے نارتھ ایونیو پولنگ بوتھ پر لائن میں کھڑے ہوکر اپنا ووٹ ڈالا۔

ووٹنگ کے بعد نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ ووٹنگ جمہوریت کے لیے آکسیجن کی طرح ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کا ستون بھی ہے۔ یہ تمام حقوق کی ماں ہے اور اس سے بڑا کوئی حق نہیں۔ ہر شخص کو اپنی سمجھ، آزادی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر ووٹ دینا چاہیے۔

چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے بھی نرمان بھون میں قائم مرکز میں اپنا ووٹ ڈالا۔ منی پور کے گورنر اور سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نرمان بھون میں واقع پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے اپنے شوہر رابرٹ واڈرا اور بیٹے کے ساتھ اٹل آدرش ودیالیہ، لودھی اسٹیٹ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ پولنگ بوتھ سے نکلنے کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر آئیں اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ یہ ان کا سب سے بڑا حق ہے۔ دہلی کے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ وہ پانی، آلودگی اور سڑکوں کے مسائل اٹھا رہے ہیں۔ اگر وہ حل چاہتے ہیں تو ووٹ دیں۔

دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی اہلیہ سنیتا کیجریوال، والدین اور بچوں کے ساتھ لیڈی ارون سینئر سیکنڈری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے این ڈی ایم سی کے سائنس اینڈ ہیومینٹی سنٹر، تغلق کریسنٹ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں برندا کرات اور پرکاش کرات نے اپنا ووٹ ڈالا۔ پولس کمشنر سنجے اروڑہ نے بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

ایم پی سنجے سنگھ نے بھائی ویر سنگھ مارگ پر واقع سینٹ کولمبس اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ دہلی بی جے پی کے سینئر لیڈر ہرش وردھن نے کہا کہ لوگوں میں جوش و خروش ہے۔ انہوں نے جمہوریت کے اس تہوار کے لیے اپنے خاندان سمیت اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ اس دوران کانگریس لیڈر پون کھیرا نے دعویٰ کیا کہ ہم دہلی میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande