آسٹریلیا کے خلاف 100واں ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے سری لنکا کے بلے باز دیموتھ کرونارتنے
نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دیموتھ کرونارتنے نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔جمعرات کو کرونارتنے سری لنکا کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلنے والے ساتویں کرکٹر بن جائیں گ
Sri Lankan Dimuth will retire after 100th Test against Australia


نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دیموتھ کرونارتنے نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔جمعرات کو کرونارتنے سری لنکا کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلنے والے ساتویں کرکٹر بن جائیں گے۔ وہ گال میں میدان میں اتریں گے، جہاں انہوں نے نومبر 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

سری لنکا کے کامیاب ترین اوپنرز میں سے ایک

کرونارتنے نے اپنے کیریئر میں سری لنکا کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ ان کے نام 7172 ٹیسٹ رن ہیں جن میں بطور اوپنر 7079 رن بھی شامل ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کرونارتنے نے اخبار ڈیلی ایف ٹی کو بتایا،”ایک ٹیسٹ کھلاڑی کے لیے صرف چار میچوں میں اپنی فارم کو برقرار رکھنا اور خود کو متحرک رکھنا مشکل ہوتاہے۔“ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سری لنکا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے آغاز کے بعد سے بہت کم دو طرفہ سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

حالیہ فارم ریٹائرمنٹ کی وجہ

اگر کرونارتنے کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو 2024 کے آغاز سے اب تک انہوں نے 11 ٹیسٹ میچوں میں 27.05 کی اوسط سے صرف 541 رن بنائے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 اور 0 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ”میں نے اینجلو میتھیوز اور دنیش چانڈیمل سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا، ہم تینوں کے ایک ساتھ ریٹائر ہونے کے بجائے ایک ایک کرکے یہ قدم اٹھانا بہتر ہوگا۔“

کرونارتنے نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کم ٹیسٹ میچز حاصل ہونے کی وجہ سے 10,000 رن کے ہدف تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ چنانچہ انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

کرونارتنے کا یہ کارنامہ سری لنکائی کرکٹ کے لیے یادگار رہے گا اور ان کی شراکت کو طویل عرصے تک سراہا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande