اسرائیلی وفد کی غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کےلئے قطر آمد
دوحہ،04فروری(ہ س)۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن میں جمعرات کی بجائے اگلے ہفتہ تک توسیع متوقع ہے۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی وفد اس ہفتے کے آخر میں دوحہ جانے کی تیاری کر رہا ہے۔نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد چند دنوں
اسرائیلی وفد کی غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کےلئے قطر آمد


دوحہ،04فروری(ہ س)۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن میں جمعرات کی بجائے اگلے ہفتہ تک توسیع متوقع ہے۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی وفد اس ہفتے کے آخر میں دوحہ جانے کی تیاری کر رہا ہے۔نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد چند دنوں میں قطر کا دورہ کرے گا تاکہ غزہ معاہدے پر مسلسل عمل درآمد کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات پر بات چیت کی جا سکے۔

دفتر نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو نے واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والیس سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف بھی بات چیت کی۔نیتن یاہو آج منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔امریکہ سے واپسی پر وزیر اعظم غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تمام اسرائیلی موقف پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اسرائیلی سیاسی-سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔دریں اثناءاسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو امریکی انتظامیہ سے یہ ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے کہ حماس کا غزہ کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ قیدیوں کی واپسی کے بعد جنگ کی طرف لوٹنے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس کی تاحال ٹرمپ نے مخالفت کی ہے، وہ بار بار جنگوں کو روکنے پر زور دیتے رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم ایران کے معاملے اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کے ساتھ اس کی جوہری فائل کو حل کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر بھی بات کرنے کی کوشش کریں گے۔

غزہ کی پٹی میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کا معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہوا۔ اس کے بعد اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر متعدد قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande