چنئی، 4 فروری (ہ س)۔ منگل کی صبح چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ جس کے باعث 12 پروازوں کا رخ موڑنا پڑا اور 10 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
چنئی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق آج صبح 6 بج کر 6 منٹ پر بہت کم حد نگاہ ہونے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنا پڑا۔ مجموعی طور پر 12 پروازوں کو، بشمول بین الاقوامی اور گھریلو خدمات، کو دوسرے ہوائی اڈوں، خاص طور پر بنگلورو اور تروپتی کی طرف موڑنا پڑا۔ متاثرہ پروازوں میں لندن سے برٹش ایئرویز کی پرواز BAO-35، مسقط سے عمان ایئر کی پرواز WY-0251، کوالالمپور سے AirAsia کی پرواز AK-0011 اور حیدرآباد، کولکاتا، ممبئی، بنگلورو، سنگاپور، کوئمبٹور، ابوظہبی اور دیگر انڈیگو کی کئی پروازیں شامل تھیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی