اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی فلم ’ہیرا پھیری-3‘ سے لوگوں کو محظوظ کرنے آ رہے ہیں ۔ اس فلم ’ہیرا پھیری-3‘ کا باضابطہ اعلان چند ماہ قبل کیا گیا تھا۔ اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ اس فلم میں اداکارہ تبو کی انٹری کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس فلم کے لیے ایک پوسٹ کے حوالے سے تبو کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔
تبو نے فلم 'ہیرا پھیری' کے پہلے حصے میں انورادھا کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کا یہ کردار آج بھی بہت سے لوگوں کو یاد ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ تبو فلم ’ہیرا پھیری-3‘ میں نظر آئیں گی۔ اکشے کمار اور پریہ درشن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا، ”ہیرا پھیری 3 میرے بغیر ادھوری ہے۔“ تبو نے اس پوسٹ میں پریہ درشن کو ٹیگ کیا۔ اگر تبو ’ہیرا پھیری-3‘ میں نظر آتی ہیں تو اور بھی مزیدار ہو گا۔
فلم ’ہیرا پھیری-3‘ میں ایک بار پھر اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول بالترتیب راجو، شیام اور بابو بھائی کے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان تینوں اداکاروں کے ساتھ اور کون نظر آئے گا۔ تبو بھی ان تینوں کے ساتھ ہوںگی تو یہ مزیدار ہو گا۔ اس سے پہلے فرہاد سمجی ’ہیرا پھیری 3‘ کی ہدایت کاری کرنے جا رہے تھے، لیکن اب پریہ درشن، جو کامیڈی فلموں کی ہدایت کاری کے ماہر ہیں، ’ہیرا پھیری 3‘ کی ڈائریکشن سنبھالیں گے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد