ہماری سرزمین پر اسرائیلی وجود کا باقی رہنا ’قبضہ‘ شمار ہو گا : لبنان
بیروت،19فروری(ہ س)۔لبنان نے آج منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی سرزمین پر اسرائیلی فوج کا باقی رہنا قبضہ شمار ہو گا۔ یہ موقف حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی معاہدے کی شقوں کے نفاذ کے لیے مقررہ مہلت ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد سامن
ہماری سرزمین پر اسرائیلی وجود کا باقی رہنا ’قبضہ‘ شمار ہو گا : لبنان


بیروت،19فروری(ہ س)۔لبنان نے آج منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی سرزمین پر اسرائیلی فوج کا باقی رہنا قبضہ شمار ہو گا۔ یہ موقف حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی معاہدے کی شقوں کے نفاذ کے لیے مقررہ مہلت ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک 5 تزویراتی مقامات پر اپنی موجودگی باقی رکھی ہے۔لبنان میں ریاست ، حکومت اور پارلیمنٹ کے سربراہان کے ایک اجلاس کے بعد ایوان صدارت کی خاتون ترجمان نجاب شرف الدین نے ایک بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ لبنانی اراضی کی ایک بالشت پر بھی اسرائیلی وجود کا باقی رہنا یہ قبضہ شمار ہو گا۔ بیان میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اسرائیل کو فوری طور پر انخلا کا پابند کرنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرے۔ ساتھ یہ تصدیق کی گئی ہے کہ لبنان فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد پر اپنے ذمے داری سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل آج منگل کے روز لبنانی فوج نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد سرحدی دیہات میں تعیناتی کی تصدیق کی تھی۔لبنانی فوج کے بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ اس کی فورسز لیطانی کے جنوب میں واقع علاقے میں دیگر سرحدی علاقوں میں بھی تعینات ہو گئی ہے۔ یہ پیش رفت فائر بندی معاہدے کی نگراں پانچ رکنی کمیٹی اور اقوام متحدہ کی عارضی امن فوج (یونیفل) کے ساتھ رابطہ کاری سے سامنے آئی ہے۔لبنانی فوج کے مطابق اس کے یونٹوں نے ان علاقوں میں انجینئرنگ سروے، راستوں کو کھولنے اور غیر ناکارہ گولہ بارود سے نمٹنے کا کام شروع کر دیا ہے۔شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنوبی علاقوں میں تعینات فوجی یونٹوں کی ہدایات کی پاسداری کریں تا کہ ان کی جانوں کی سلامتی کے لیے جاری یہ کام جلد از جلد وقت میں مکمل کیا جائے۔اس سے قبل لبنانی سیکورٹی ذریعے نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں 5 مقامات کے سوا تمام سرحدی دیہات سے نکل چکی ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی معاہدے کے نفاذ کی مہلت ختم ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان پانچ جگہوں پر باقری رہنے کا اعلان کیا تھا۔ایک اسرائیلی ذمے دار کے مطابق اسرائیلی فوج مذکورہ پانچ چیک پوائنٹس پر عارضی طور پر باقی رہے گی اور ایک عرصے کے بعد واپس چلی جائے گی۔ تاہم اس مدت کا دورانیہ نہیں بتایا گیا۔لبنان اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی معاہدے کا نفاذ 27 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔ معاہدے میں 60 روز کی مہلت کے اندر جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا مذکورہ ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس کی پاسداری نہیں کی اور اپنی بقا کے لیے 18 فروری تک کی توسیع کا مطالبہ کر دیا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande