ڈھاکہ، 12 فروری (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے 13ویں پارلیمانی انتخابات اور دیگر مختلف بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے عبوری حکومت سے تقریباً 5,921 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن کے ایڈیشنل سکریٹری کے ایم علی نواز نے کہا کہ صرف پارلیمانی انتخابات پر تقریباً 2,800 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق کمیشن نے اس سلسلے میں ایک تجویز عبوری حکومت کو بھیج دی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے دسمبر تک انتخابات کرانے کی یقین دہانی کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پارٹی نے عبوری حکومت سے جلد انتخابی روڈ میپ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اگر عبوری حکومت نے روڈ میپ کا اعلان نہیں کیا تو 67 تنظیمی اضلاع میں ریلیاں نکال کر محاذ شروع کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو پارٹی کے تین لیڈروں نے اس سلسلے میں ملک کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد