بین الاقوامی میری ٹائم ایجنسی کا آبنائے ہرمز پر ہنگامی مذاکرات کا مطالبہ
واشنگٹن،13مارچ(ہ س)۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) شرقِ اوسط اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کے لیے اگلے ہفتے ایک غیر معمولی اجلاس بلائے گی، ایجنسی نے جمعرات کو کہا۔آئی ایم او ہیڈکوارٹر، لندن می
بین الاقوامی میری ٹائم ایجنسی کا آبنائے ہرمز پر ہنگامی مذاکرات کا مطالبہ


واشنگٹن،13مارچ(ہ س)۔انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) شرقِ اوسط اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کے لیے اگلے ہفتے ایک غیر معمولی اجلاس بلائے گی، ایجنسی نے جمعرات کو کہا۔آئی ایم او ہیڈکوارٹر، لندن میں 18-19 مارچ کو ہونے والے اجلاس کی درخواست 40 میں سے چھے ارکان نے کی تھی: برطانیہ، مصر، فرانس، مراکش، قطر اور متحدہ عرب امارات۔یہ پیش رفت اس خدشے کے درمیان سامنے آئی ہے کہ عالمی توانائی کی رسد بند ہونے سے توانائی کی قیمتوں میں تیزی آ سکتی ہے۔آبنائے ہرمز -- جس سے عالمی خام تیل کا پانچواں حصہ گذرتا ہے-- بحری جہازوں اور خلیجی ہمسایوں کے خلاف جوابی ایرانی حملوں سے مو¿ثر طور پر بند ہو گئی ہے۔جمعرات کو عراق کے قریب دو آئل ٹینکرز پر حملے میں عملے کا کم از کم ایک رکن ہلاک ہو گیا جبکہ بارودی مواد لگنے سے ایک مال بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ نے جمعرات کو آبنائے ہرمز بند رکھنے کا حکم دیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی ’جابرانہ سلطنت‘ کو روکنا خام تیل کی قیمتوں سے زیادہ اہم ہے۔جمعرات کو تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں اور سٹاک مارکیٹوں میں خسارہ بڑھ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande