
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ رائے پور میں 3 دسمبر کو کھیلے گئے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے ٹیم انڈیا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ لگایا ہے۔
ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے یہ سزا سنائی، جب کے ایل راہل کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم ٹائم الاؤنس کو مدنظر رکھنے کے باوجود طے ہدف سے دو اوورز کم رہ گئی۔
آئی سی سی کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کم سے کم اوور-ریٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں طے وقت میں ہر اوور مکمل نہ کر پانے پر ٹیم کے کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر دو اوور کم رہنے پر مجموعی طور پر 10فیصد کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔
ہندوستانی کپتان کے ایل راہول نے الزام تسلیم کر لیا اور مجوزہ سزا قبول کر لی ، جس کی وجہ سے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔ یہ الزام آن فیلڈ امپائرز راڈ ٹکر اور روہن پنڈت، تھرڈ امپائر سیم نوگاجسکی، اور چوتھے امپائر جے رامن مدانگوپال نے عائد کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
--------------- -------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد