تاریخ کے آئینے میں 8 دسمبر: آئی این ایس کلوری ہندوستانی بحریہ کی طاقت کی علامت
8 دسمبر ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دن 1967 میں پہلی آبدوز آئی این ایس کلوری کو بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ بحر ہند میں پائی جانے والی خطرناک ٹائیگر شارک، جسے ملیالم میں کلوری کہا جاتا ہے، کے نام پر اس آبدوز کا نام رکھا گ
آئی این ایس کلوری: فائل فوٹو


8 دسمبر ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دن 1967 میں پہلی آبدوز آئی این ایس کلوری کو بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ بحر ہند میں پائی جانے والی خطرناک ٹائیگر شارک، جسے ملیالم میں کلوری کہا جاتا ہے، کے نام پر اس آبدوز کا نام رکھا گیا۔ سوویت یونین سے ملی یہ آبدوز ریگا سے وشاکھاپٹنم تک 30,500 کلومیٹر کا طویل سفر کر کے ہندوستان پہنچی۔

بحریہ میں شامل ہونے کے 4 سال بعد ہی پہلی کلوری نے 1971 کی ہندوستان-پاک جنگ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ کراچی بندرگاہ پر کیے گئے کامیاب آپریشن ٹرائیڈنٹ میں اس آبدوز کا اہم کردار رہا، جس نے ہندوستان کی سمندری طاقت کو دنیا کے سامنے قائم کیا۔ تقریباً 30 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد اسے 31 مارچ 1996 کو سبکدوش کر دیا گیا۔

کلوری کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے 18-2017 میں فرانس کے تعاون سے تیار کردہ جدید اسکارپین کلاس کی نئی آبدوز کو بھی کلوری نام دے کر بحریہ میں شامل کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی، ”اسٹیلتھ“ صلاحیت اور درست مار کرنے کی طاقت سے لیس یہ آبدوز آج سمندر کی گہرائیوں میں ایک خاموش محافظ کی طرح ملک کی حفاظت کر رہی ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1721 - مراٹھا سلطنت کے مشہور پیشوا بالاجی باجی راو پیدا ہوئے۔

1863 - چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو واقع جیسوئٹ گرجا گھر میں آگ لگنے سے ڈھائی ہزار لوگوں کی موت۔

1875 - عظیم لبرل رہنما تیج بہادر سپرو علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔

1877 - مشہور مراٹھی اسکالر نارائن شاستری مراٹھے پیدا ہوئے۔

1881 - یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تھیٹر میں آگ لگنے سے 800 سے زیادہ لوگوں کی موت۔

1900 - ہندوستان کے مشہور کلاسیکی رقص کے رقاص، ڈانس ڈائریکٹر اور بیلے پروڈیوسر ادے شنکر پیدا ہوئے۔

1927 - پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل پیدا ہوئے۔

1935 - ہندوستانی اداکار دھرمیندر پیدا ہوئے۔

1946 - ہندوستانی اداکارہ شرمیلا ٹیگور پیدا ہوئیں۔

1923 - جرمنی اور امریکہ کے درمیان دوستی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

1941 - امریکہ اور برطانیہ نے جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1956 - آسٹریلیا کے میلبورن شہر میں سولہویں اولمپک کھیلوں کا اختتام۔

1976 - امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔

1987 - امریکہ کے صدر رونالڈ ریگن اور سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے ایٹمی ہتھیاروں میں تخفیف کے معاہدے پر دستخط کیے۔

1991 - روس، یوکرین اور بیلاروس نے سوویت یونین کے زوال کے بعد آزاد ممالک کی دولت مشترکہ بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

1995 - چین کے ذریعے متنازعہ طور پر 6 سالہ بچے ژینکن نوربو کی پنچن لاما کے اوتار کے طور پر تاج پوشی اور منظوری۔

1998 - سابق لیفٹیننٹ کرنل ہیوگو شاویز وینزویلا کے نئے صدر بنے۔

1998 - اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار خواتین آئس ہاکی کو شامل کیا گیا تھا۔ فن لینڈ نے پہلے مقابلے میں سویڈن کو 0-6 سے ہرایا۔

2000 - برطانیہ اور روس کے درمیان دفاعی معاہدہ مکمل۔

2000 - فرانس کے سائنسدانوں نے الزائمر کا نیا علاج ’گول نیٹ مائن‘ دریافت کیا۔

2000 - یوگنڈا میں خطرناک ایبولا وائرس کے متاثرین کی تعداد 400 کے پار پہنچی جس میں 160 لوگوں کی موت ہو گئی۔

2002 - ہندوستان کی روایتی حیاتیاتی دولت نیم، ہلدی اور جامن کے بعد گائے کے پیشاب کو ریاستہائے متحدہ امریکہ نے پیٹنٹ کیا۔

2002 - مشرقی نیپال میں نکسلیوں نے بم سے حملہ کر کے ایک بس کو اڑا دیا جس میں 5 افراد مارے گئے اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

2003 - معطلی کی مدت بڑھائے جانے کے بعد زمبابوے نے دولت مشترکہ سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کیا۔

2003 - وسندھرا راجے سندھیا راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئیں۔

2003 - اوما بھارتی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئیں۔

2004 - پاکستان نے 700 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے شاہین-1 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

2005 - ریڈ کراس اور ریڈ کریسینٹ سوسائٹی نے سفید پس منظر میں ہیرے کی شکل کے ایک سرخ کرسٹل کو نئے اضافی نشان کے طور پر قبول کیا۔

2007 - امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج اور ناٹو کی فوجوں نے جنوبی افغانستان کے موسیٰ قلعہ ضلع میں طالبانی دہشت گردوں پر حملے کیے۔

2010 - امریکہ کی ایرو اسپیس کمپنی اسپیس ایکس نے اپنا جہاز خلا میں بھیجا۔ ایسا کرنے والی وہ دنیا کی پہلی نجی کمپنی بنی۔ یہ جہاز مدار میں کامیابی سے چھوڑا گیا اور اپنی کام کی مدت پوری کرنے کے بعد واپس لوٹ آیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande