تاریخ کے آئینے میں 04 مارچ: آئی این ایس وکرانت سے بدلی ہندوستان کی سمندری طاقت
تاریخ کے آئینے میں 04 مارچ: آئی این ایس وکرانت سے بدلی ہندوستان کی سمندری طاقت چار مارچ ہندوستانی بحریہ کی تاریخ کا قابل فخر دن ہے۔ اسی دن سال 1961 میں ہندوستان کو اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت سروس میں ملا۔ ہندوستان نے اسے
آئی این ایس وکرانت


تاریخ کے آئینے میں 04 مارچ: آئی این ایس وکرانت سے بدلی ہندوستان کی سمندری طاقت

چار مارچ ہندوستانی بحریہ کی تاریخ کا قابل فخر دن ہے۔ اسی دن سال 1961 میں ہندوستان کو اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت سروس میں ملا۔ ہندوستان نے اسے 1957 میں برطانیہ کی رائل نیوی سے نامکمل تعمیر کی حالت میں خریدا تھا۔ بعد میں اس کی تعمیر اور جدید کاری مکمل کر کے اسے بحریہ میں شامل کیا گیا۔

وکرانت کے شامل ہونے سے ہندوستان ان چنندہ ممالک میں شامل ہو گیا، جن کے پاس طیارہ بردار بحری جہاز کی صلاحیت تھی۔ اس سے بحر ہند کے خطے میں ہندوستان کی اسٹریٹجک پوزیشن مضبوط ہوئی اور سمندر میں فضائی طاقت کے مظاہرے کی صلاحیت بڑھی۔

1971 کی ہندوستان-پاک جنگ میں وکرانت نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اس کے طیاروں نے مشرقی محاذ پر پاکستانی ٹھکانوں اور بندرگاہوں کو نشانہ بنا کر ان کے سپلائی نظام کو درہم برہم کیا۔ اس کارروائی سے پاکستان پر بھاری دباو پڑا اور ہندوستان کو اہم برتری ملی۔ آئی این ایس وکرانت نے ہندوستانی بحریہ کو نئی شناخت دی اور ملک کی سمندری سلامتی کو مضبوط بنانے میں تاریخی تعاون دیا۔

دیگر اہم واقعات:

1788 - کلکتہ گزٹ کی اشاعت شروع۔ آج اسے گزٹ آف گورنمنٹ آف ویسٹ بنگال کے نام سے جانا جاتا ہے۔

1858 - برطانوی افسر جے پی واکر تقریباً 200 قیدیوں کو لے کر کلکتہ سے انڈمان اور نکوبار کے لیے روانہ ہوئے۔ ان لوگوں میں زیادہ تر 1857 کی بغاوت کے ملزم تھے۔

1879 - لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے لیے کلکتہ میں بیتھون کالج کا قیام۔ یہ برطانیہ سے باہر پہلا ویمنس کالج تھا۔

1921 - تحریک عدم تعاون میں اس دن ننکانہ کے ایک گردوارے، جہاں پر پرامن طریقے سے جلسہ منعقد ہو رہا تھا، پر فوجیوں کی جانب سے گولی چلانے کے باعث 70 لوگوں کی جانیں گئیں۔

1931 - برطانوی وائسرائے، گورنر جنرل ایڈورڈ فریڈرک لنڈلے ووڈ اور موہن داس کرم چند گاندھی جی (مہاتما گاندھی) کے درمیان ملاقات، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نمک کے عوامی استعمال کی چھوٹ کو لے کر مشاورت اور معاہدے کا اعلان۔

1951 - نئی دہلی میں پہلے ایشیائی کھیلوں کا انعقاد۔

1975 - خاموش سنیما کے بہترین اداکار چارلی چیپلن کو 85 سال کی عمر میں نائٹ ہڈ کا خطاب دیا گیا۔

2002 - دولت مشترکہ میں زمبابوے کے خلاف قرارداد نامنظور، افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 ہلاک۔

2003 - نائیجیریا کی ریاست کیبی میں ایک کشتی کے دریائے نائجر میں ڈوبنے سے 80 افراد ہلاک ہوگئے۔

2008 - مشہور ہندی اسکالر ڈاکٹر مدن لال مادھو کو میڈیا یونین کے ذریعہ باوقار سورناکشر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

2008 - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیں۔

2009 - ریزرو بینک آف انڈیا نے اہم شرح سود میں آدھا فیصد کی کٹوتی کا اعلان کیا۔

2009 - پٹنہ ہائی کورٹ کے چندرمولی کمار پرساد کو الہ آباد ہائی کورٹ اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج دیپک ورما کو راجستھان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔

2009 - صدر پرتبھا پاٹل نے نوین چاولہ کی چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری کو منظوری دی۔

2009 - راجستھان کے پوکھرن سے برہموس میزائل کے نئے ورژن کا تجربہ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande