
آج سے 32 سال پہلے 06 دسمبر 1992 کو اتر پردیش کے ایودھیا میں وہ واقعہ ہوا، جس نے آزاد ہندوستان کے سماجی اور سیاسی تاریخ پر گہرے نقوش چھوڑے۔ اسی دن متنازعہ بابری مسجد کا ڈھانچہ گرا دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور تشدد پھیل گیا، جس میں تقریباً 400 لوگوں کی جان چلی گئی اور بڑی تعداد میں املاک کا نقصان ہوا۔
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لیکر چلائی جارہی تحریک عروج پر تھی، بھاری تعداد میں لوگ 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں جمع ہوئے تھے۔ دن کی شروعات معمول کے مطابق رہی، لیکن دوپہر ہوتے ہوتے بھیڑ نے قابو سے باہر ہو کر متنازعہ ڈھانچے پر چڑھائی کر دی اور کچھ ہی گھنٹوں میں بابری مسجد کے تینوں گنبدوں کو گرا دیا۔
اس واقعے نے ملک کی سیاست، سماج اور فرقہ وارانہ تعلقات پر گہرا اثر ڈالا۔ پہلے سے موجود کشیدگی کا دائرہ بڑھ کر پرتشدد تصادم میں بدل گیا اور کئی شہروں میں فسادات بھڑک اٹھے۔ ایودھیا سے شروع ہوئی یہ آگ ممبئی، دہلی، احمد آباد، کانپور، بھوپال اور کئی دیگر مقامات تک پھیل گئی۔
آج، جب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، تب یہ تاریخ ایک بار پھر تاریخ کے اس اہم موڑ کی یاد دلاتی ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1732 - ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل وارن ہیسٹنگز پیدا ہوئے۔
1907 - ہندوستان کی جنگ آزادی سے متعلق ڈکیتی کا پہلا واقعہ چنگری پوٹا ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔
1917 - فن لینڈ نے روس سے آزادی کا اعلان کیا۔
1921 - برطانوی حکومت اور آئرش رہنماوں کے درمیان ہوئے ایک معاہدے کے بعد آئرلینڈ کو ایک آزاد قوم اور برطانوی دولت مشترکہ کا آزاد رکن قرار دیا گیا۔
1926 - فراق گورکھپوری اپنی ادبی زندگی کے ابتدائی دور میں برطانوی حکومت کے سیاسی قیدی بنائے گئے تھے۔
1946 - ہوم گارڈ تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
1956 - آئین ساز ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کا انتقال ہوا۔
1978 - یوروپی ملک اسپین میں آئین کو اپنایا گیا۔
1978 - اسپین میں 40 سال کی آمریت کے بعد ملک کے شہریوں نے جمہوریت کے قیام کے لیے ووٹنگ کی۔ یہ ریفرنڈم آئین کی منظوری کے لیے کرایا گیا۔
1983 - یروشلم میں ایک بس دھماکے میں 6 شہریوں کی موت۔
1990 - جنگ ٹالنے کی کوششوں کے تحت عراق کے صدر صدام حسین نے عراق اور کویت میں یرغمال بنائے گئے تمام غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
1992 - ایودھیا کا متنازعہ بابری مسجد ڈھانچہ گرایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ہوئے تشدد میں تقریباً 400 لوگ مارے گئے۔
1997 - کیوٹو (جاپان) میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس شروع۔
1998 - بنکاک میں 13 ویں ایشیائی کھیلوں کی شروعات، اٹلی کو ہرا کر سویڈن لگاتار دوسری بار ڈیوس کپ فاتح بنا۔
1998 - ہیوگو شاویز وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے۔
1999 - انڈونیشیائی جیل سے 283 قیدی فرار۔
2001 - افغانستان میں طالبان ہتھیار ڈالنے پر رضامند۔
2002 - اسپین کے کارلوس مویا کو ’اے ٹی پی یوروپین پلیئر آف دی ایئر‘ کا خطاب دیا گیا۔
2007 - آسٹریلیا کے اسکولوں میں سکھ طلبا کو کرپان ساتھ لے جانے اور مسلم طالبات کو کلاسوں میں حجاب پہن کر جانے کی اجازت ملی۔
2008 - مرکزی بینک نے ریپو ریٹ اور ریورس ریٹ میں ایک فیصد کی کٹوتی کی۔
2008 - ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان مشترکہ جنگی مشق ”ایکسرسائز ہینڈ ان ہینڈ 2008“ کرناٹک کے بیلگام میں شروع ہوئی۔
2012 - مصر میں مظاہرے کے دوران 7 لوگ مارے گئے اور 770 زخمی ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن