
نئی دہلی،31دسمبر(ہ س)۔‘پریکشا پہ چرچا ’ (پی سی سی)، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہم پہل ہے، اس نے 30 دسمبر 2025 تک طلبہ، والدین اور اساتذہ کی 3 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔یہ زبردست ردعمل اس پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور طلبہ کی ذہنی صحت سے متعلق معاملات کو حل کرنے میں اس کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے، ہمہ وقت امتحانات کے حوالے سے مثبت اور پراعتماد نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے۔ شرکت کا یہ پیمانہ‘ پریکشا پہ چرچا’کے ایک حقیقی جن آندولن کے طور پر ابھرنے کی نشاندہی کرتا ہے، جو ملک بھر کے سیکھنے والوں اور معلمین کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے گونج رہا ہے۔
‘پریکشا پہ چرچا ’2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشنز یکم دسمبر2025،کومائی گورنمنٹپورٹل پرشروع کیے گئے۔ یہ پروگرام وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ کے ذریعہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے، اس اقدام نے سیکھنے اور مکالمے کے وسیع پیمانے پر متوقع جشن میں تبدیل کیا ہے، جس سے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پریکجا ہونے کا موقع ملا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan