
نئی دہلی، 31 دسمبر (ہ س)۔
محترمہ سری پریہ رنگناتھن کو وزارت خارجہ میں سکریٹری (قونصلر، پاسپورٹ اور ویزا-سی پی وی اور سمندر پار ہندوستانی امور-او آئی اے) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کی 1994 بیچ کی سینئر افسر سری پریہ رنگناتھن 1992 بیچ کے آئی ایف ایس افسر ارون کمار چٹرجی کی جگہ لیں گی، جو بدھ، 31 دسمبر کو ریٹائر ہو گئے تھے۔
کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے بدھ کو محترمہ رنگناتھن کی تقرری کو منظوری دی۔ یہ حکم آج شام محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن نے جاری کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ