لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی طبیعت خراب،اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج
پٹنہ،31دسمبر(ہ س)۔آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے صدر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بدھ کی صبح اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں پٹنہ کے کنکر باغ واقع میڈیورسل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان
تیج پرتاپ


پٹنہ،31دسمبر(ہ س)۔آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے صدر تیج پرتاپ یادو کی طبیعت بدھ کی صبح اچانک خراب ہو گئی۔ انہیں پٹنہ کے کنکر باغ واقع میڈیورسل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج کیا۔ذرائع کے مطابق تیج پرتاپ یادو نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ خود ہی اسپتال گئے۔ ایک دن پہلے منگل کی رات انہوں نے میڈیورسل اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا، حالانکہ اس وقت انہیں ایک مریض کو دیکھنا تھا۔تیج پرتاپ یادو بدھ کی صبح تقریباً 11 بجے اسپتال پہنچے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ ڈاکٹر مراچی رنجن نے ان کا معائنہ کیا، جبکہ ڈاکٹر پیوش نے الٹراساؤنڈ کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام رپورٹس نارمل ہیں۔ علاج کے بعد انہیں دوا دی گئی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔تیج پرتاپ یادو جب علاج کے بعد اسپتال سے باہر آئے تو انہیں اونی کمبل اور سر کے گرد موٹا مفلر باندھے ہوئے دیکھا گیا۔اسپتال سے رخصت ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ آنے والا نیا سال 2026 سب کے لیے اچھا ہو گا۔ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد، بھائیوں اور بہار کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ فی الحال تیج پرتاپ یادو کی صحت مستحکم بتائی جاتی ہے اور وہ اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande