محکمہ اعلی تعلیم نے 18 گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی
جموں،30 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے انتظامی سطح پر ایک بڑے فیصلے کے تحت 18 گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں، جبکہ 63 کالجوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو انچارج پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ا
محکمہ اعلی تعلیم نے 18 گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی


جموں،30 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے انتظامی سطح پر ایک بڑے فیصلے کے تحت 18 گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپلز کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں، جبکہ 63 کالجوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو انچارج پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری شانتمنو کی جانب سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق ڈگری کالج پلورا کی پرنسپل کلوِندر کور کا تبادلہ کرکے انہیں گورنمنٹ وومن کالج گاندھی نگر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سنیل گپتا کو کامرس کالج جموں کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح وومن کالج کٹھوعہ کی پرنسپل سیوی بہل کا تبادلہ کرکے انہیں ڈگری کالج پلورا کا پرنسپل بنایا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق ڈگری کالج کوٹرنکہ کے پرنسپل انور شاہ کو ڈگری کالج راجوری، ڈگری کالج بٹوت کی پرنسپل نرلیپ کور کو ڈگری کالج سانبہ، سدھیر سنگھ کو ڈگری کالج قاضی گنڈ، جبکہ ڈگری کالج ڈھونگی کے پرنسپل جے پال سنگھ کو وومن ڈگری کالج کٹھوعہ کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈگری کالج پلوامہ کے پرنسپل ہارس اظہار تانترے کو ایس پی کالج سری نگر، مسعود احمد ملک کو گاندھی میموریل کالج سری نگر، مظفر احمد بھٹ کو ڈگری کالج بیمنہ، غزالہ گیاس کو ڈگری کالج پامپور، محمد حسین ملک کو ڈگری کالج پٹن جبکہ سنیل گپتا کو کامرس کالج جموں کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منوہر لال کو ڈگری کالج کٹھوعہ، محمد شفیق کو ڈگری کالج پہلگام، محمد عباس شاہ کو ڈگری کالج کلگام، فاروق احمد کو ڈگری کالج نوشہرہ، شمیم احمد آزاد کو ڈگری کالج تھانہ منڈی اور مدثر افشان کو ڈگری کالج اونتی پورہ کا پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ 63 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو عارضی طور پر انچارج پرنسپل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان تقرریوں کے تحت انچارج پرنسپلز کو مستقل اختیارات حاصل نہیں ہوں گے اور یہ عہدے جموں و کشمیر ایجوکیشن گزٹیڈ کالج سروس ریکروٹمنٹ رولز 2014 کے تحت پُر کیے جائیں گے۔ تمام انتظامی اقدامات عارضی نوعیت کے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande