
بھوپال، 28 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش ٹورزم کی تاریخ میں سال 2025 ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ یہ سال سیاحوں کی بڑھتی آمد کے لحاظ سے اہم رہنے کے ساتھ ہی قومی اور بین الاقوامی سطح پر حاصل کئی باوقار اعزازات اور ایوارڈز کے لیے جانا جائے گا۔ اس سال ہیریٹیج، وائلڈ لائف، دیہی، قبائلی، ایڈونچر، واٹر اور ریسپانسبل ٹورزم کے شعبے میں مدھیہ پردیش نے جو مجموعی ماڈل پیش کیا، اس نے عالمی ٹورزم پلیٹ فارمز پر ریاست کی مضبوط امیج بنائی ہے۔
دراصل، مدھیہ پردیش کو یوں ہی ”ہردیہ پردیش“ (دل) نہیں کہا جاتا۔ کھجوراہو، سانچی، بھیم بیٹھکا، گوالیار، اورچھا اور مانڈو جیسے تاریخی اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس اس کی شناخت ہیں۔
سال 2025 میں اس وراثت کو عالمی سطح پر بڑی قبولیت ملی۔ ورسٹائل ایکسی لینس ٹریول ایوارڈز (وی ای ٹی اے) کے ذریعے مدھیہ پردیش کو ”لیڈنگ ہیریٹیج ٹورزم ڈیسٹی نیشن“ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی کڑی میں دی ویک میگزین کے ذریعے ”ہیریٹیج ٹورزم – بیسٹ اسٹیٹ“ کے لیے باوقار گولڈن بینین ایوارڈ بھی ریاست کو ملا۔ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ مدھیہ پردیش نے اپنی ثقافتی وراثت کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جدید ٹورزم سے کامیابی کے ساتھ جوڑا ہے۔
بہترین ریاستی ٹورزم بورڈ کے طور پر شناخت بنی
ٹورزم پالیسی، تشہیر اور انوویشن کے شعبے میں مدھیہ پردیش ٹورزم بورڈ نے 2025 میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں۔ 8 ویں ٹریول اینڈ ہاسپٹیلٹی ایوارڈز (ہاسپٹیلٹی انڈیا) میں ریاست کو ”بہترین اسٹیٹ ٹورزم بورڈ“ اور ”تشہیر کے لیے بہترین ریاست“ کے ڈبل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انڈیا ٹریول ایوارڈز (ڈی ڈی پی پبلی کیشن) اور ساوتھ ایشیا ٹریول اینڈ ٹورزم ایگزی بیشن (سیٹے) میں بھی مدھیہ پردیش کو ”بیسٹ اسٹیٹ ٹورزم ایوارڈ“ حاصل ہوا۔ یہ اعزاز ریاست کی اسٹریٹجک برانڈنگ، ڈیجیٹل تشہیر اور بین الاقوامی ٹورزم میلوں میں موثر شراکت داری کو ظاہر کرتے ہیں۔
ریسپانسبل اور سسٹین ایبل ٹورزم: مدھیہ پردیش کا ماڈل
2025 میں مدھیہ پردیش ریسپانسبل اور سسٹین ایبل ٹورزم کے شعبے میں ملک کا رول ماڈل بن کر ابھرا۔ آئی سی آر ٹی انڈیا ایوارڈز میں ریاست کی ریسپانسبل ٹورزم پروجیکٹ کو ”میکنگ ٹریول انکلوسیو“ زمرے میں گولڈ ایوارڈ ملا۔ ٹریول ورلڈ آن لائن گلوبل ٹورزم ایوارڈز میں ”بیسٹ سسٹین ایبل اسٹیٹ ٹورزم ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ وہیں نیشنل ایوارڈ فار ایکسی لینس 2025 میں اسی پروجیکٹ کو ”موسٹ ایفیکٹیو اینڈ ٹرانسفارمیشنل ریسپانسبل ٹورزم پروجیکٹ آف دی ایئر“ کا خطاب ملا۔ اسی طرح سے دیہی ٹورزم کے تحت صابر وانی اور لاڑ پورہ گاوں (ریسپانسبل ٹورزم) اور پران پور گاوں (کرافٹ ولیج) کو وزارت سیاحت، حکومت ہند کی جانب سے بیسٹ ٹورزم ولیج کا اعزاز ملا۔ یہ کامیابی مقامی کمیونٹیز کی شراکت داری، روزگار کی تخلیق اور ثقافتی تحفظ کی سمت میں ریاست کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔
دیہی، قبائلی اور خواتین بااختیاری
مدھیہ پردیش ٹورزم کی ایک بڑی کامیابی یہ رہی کہ ٹورزم کی ترقی کو دیہی اور قبائلی سماج سے جوڑا گیا ہے۔ ایم پی ایکسی لینس ایوارڈز 2025 کے تحت دیہی اور قبائلی ٹورزم میں ہوم اسٹے آپریشن کے لیے 2 خواتین کو اعزاز دیا گیا، جبکہ ایس ٹی ڈی ڈی ڈبلیو اسکیم یعنی اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت ستپوڑا نیشنل پارک میں گائیڈنگ کے لیے بھی ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا۔ یہ پہل روزی روٹی کا ذریعہ بنی اور خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے اور مقامی نوجوانوں کو خود کفیل بنانے میں بھی مددگار رہی ہے۔
ایڈونچر، واٹر اور مائس ٹورزم میں نئی بلندیاں
ایڈونچر ٹورزم کے شعبے میں مدھیہ پردیش نے 2025 میں قومی سطح پر اپنی دھاک جمائی۔ اے ٹی او اے آئی کے ذریعے 16 ویں کنونشن (توانگ، اروناچل پردیش) میں ریاست کو ”بیسٹ اسٹیٹ آف ایڈونچر ٹورزم ایوارڈ“ ملا۔ واٹر ٹورزم میں لکس لائف انٹرنیشنل ٹریول میگزین کے ذریعے ان لینڈ واٹر ٹورزم ایکسی لینس ایوارڈ 2024 دیا گیا، جس سے نرمدا، توا اور دیگر آبی ذخائر پر مبنی ٹورزم کو نئی شناخت ملی۔ اس کے ساتھ ہی 11 ویں سالانہ مائس ٹورزم یعنی میٹنگ، انسینٹو، کانفرنس، ایگزی بیشن ٹورزم میں سربراہی کانفرنس اور انڈیا مائس ایوارڈز 2025 میں مدھیہ پردیش کو ”موسٹ فوکسڈ مائس ڈیسٹی نیشن آف انڈیا“ قرار دیا گیا۔ اس سے ریاست میں کانفرنس، ایگزی بیشن اور کارپوریٹ ٹورزم کو فروغ ملا۔
قابل ذکر ہے کہ مائس ٹورزم میں میٹنگز (ایم)، انسینٹو (آئی) پروگراموں، (سی) کانفرنسوں اور ایگزی بیشنز کے لیے (ای) کا سفر شامل ہے، جن میں سے کانفرنس مارکیٹ سب سے زیادہ منافع بخش ہے۔ مائس ٹورزم سے کل مراد میٹنگز، ترغیبی پروگراموں، کانفرنسوں اور نمائشوں کے لیے کیے جانے والے کاروباری دوروں سے ہے۔ ان کا انعقاد مختلف کاروباری، تعلیمی، پیشہ ورانہ یا ثقافتی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
کرافٹ، ہینڈلوم اور ٹورزم گاوں کی کامیابی
کرافٹ اور ہینڈلوم کو ٹورزم سے جوڑنے کی مدھیہ پردیش کی پہل بھی 2025 میں بے حد کامیاب رہی۔ کرافٹ ہینڈلوم ٹورزم ولیج، پران پور کو ”بیسٹ ٹورزم ولیج“ کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ گرین لیف ریٹنگ سسٹم ایوارڈ 2024 میں گرام چھیڑکا کے گرام-اسٹے کو شامل کیا گیا، جو ماحول دوست ٹورزم کی بہترین مثال ہے۔
اس طرح ٹورزم ایوارڈ کے نظریے سے دیکھیں تو مدھیہ پردیش کے لیے سال 2025، ٹورزم کے لیے عالمی اعزاز، انوویشن اور جامع ترقی کا سال رہا۔ وراثت سے لے کر وائلڈ لائف، دیہی سے لے کر مائس، ایڈونچر سے لے کر سسٹین ایبل ٹورزم ہر شعبے میں ریاست نے متوازن اور دور اندیش ماڈل پیش کیا۔ لہٰذا اس شعبے میں ملے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ آج اس بات کی تصدیق ہیں کہ مدھیہ پردیش ٹورزم اب تجربے، ذمہ داری اور مسلسل ترقی کا مترادف بن چکا ہے۔ آنے والے سالوں میں یہ ”ہردیہ پردیش“ یقینی طور پر ہندوستان کے ساتھ عالمی سیاحت کے نقشے پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوطی سے محسوس کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن