ممبئی کارپوریشن انتخابات میں کانگریس—وی بی اے ایک ساتھ، وی بی اے امیدواروں کےلیے 62 نشستیں
ممبئی ، 28 دسمبر(ہ س) آئندہ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے پہلے اپوزیشن کی خیمہ بندی مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ کانگریس اور وانچت بہوجن اگھاڑی نے اتوار کو باضابطہ انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔ ی
MAHA POLITICS CONGRESS VBA ALLIANCE


ممبئی

، 28 دسمبر(ہ س) آئندہ ممبئی میونسپل

کارپوریشن انتخابات سے پہلے اپوزیشن کی خیمہ بندی مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ

کانگریس اور وانچت بہوجن اگھاڑی نے اتوار کو باضابطہ انتخابی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان ایک مشترکہ میڈیا بریفنگ میں سامنے آیا جس میں مہاراشٹر کانگریس کے صدر

ہرش وردھن سپکال اور وی بی اے رہنما دھیر ی وردھن پُندکر شریک ہوئے۔

معاہدے

کے مطابق بی ایم سی کی کل 227 سیٹوں میں سے 62 نشستیں وی بی اے کے حصے میں آئیں گی۔

ووٹنگ 15 جنوری کو اور نتائج 16 جنوری کو ظاہر کئے جائیں گے۔ سپکال نے کہا کہ

اتحاد آئین دوست نظریات اور جمہوری قدروں کے تحفظ کیلئے قائم ہوا ہے۔ انہوں نے اسے

فطری سیاسی اشتراک سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس مستقبل میں بھی

ہم نظری جماعتوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنا چاہتی ہے۔

انہوں

نے بتایا کہ ریاست کی دیگر 28 میونسپل کارپوریشنوں میں بھی انتخابی اتحاد کا امکان

زیر غور ہے۔ حال ہی میں اُدھو ٹھاکرے—راج ٹھاکرے رابطوں کے بعد اپوزیشن کی صف بندی

میں تیزی کے اشارے مل رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ بی ایم سی الیکشن میں

حکومت مخالف ووٹ کو یکجا کرنے کی حکمت عملی کی کڑی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande