ممبئی–مرٹھواڑا ہائی اسپیڈ راہداری کی منظوری
لاتور ، 28 دسمبر(ہ س)۔ ریاستی حکومت نے کلیان تا لاتور جن کلیان ایکسپریس وے کو ہری جھنڈی دے دی ہے، جس سے ممبئی اور مرٹھواڑہ کے درمیان طویل سفر تیز ترین شاہراہ کے ذریعے مختصر ہو جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری ایم
ممبئی–مرٹھواڑا ہائی اسپیڈ راہداری کی منظوری


لاتور

، 28 دسمبر(ہ س)۔ ریاستی حکومت نے کلیان تا لاتور جن کلیان ایکسپریس

وے کو ہری جھنڈی دے دی ہے، جس سے ممبئی اور مرٹھواڑہ کے درمیان طویل سفر تیز ترین

شاہراہ کے ذریعے مختصر ہو جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری ایم ایس آر ڈی

سی کو سونپی گئی ہے اور سرکاری منظوری کے بعد الائنمنٹ کی تیاری شروع کر دی گئی

ہے۔

حتمی

منصوبے کے مطابق راہداری تھانے، پونے، احمد نگر، بیڑ، عثمان آباد اور لاتور اضلاع

سے گزرے گی جبکہ راستہ الہاس نگر، مُرباڈ، جنّار، احمد نگر شہر، آشٹی، پٹاودا، بیڑ،

کیج، کلمب، لاتور، اوسا اور نیلنگا کے ذریعے آگے بڑھے گا۔ اس کے بعد ان علاقوں کے

تعلقہ جات براہ راست ایک ہائی اسپیڈ کوریڈور سے منسلک ہوں گے۔

یہ

شاہراہ چار ہزار کلومیٹر نئی سڑکوں کے ریاستی ماسٹر پلان کا حصہ ہے جو برسوں کاغذی

سطح پر موجود تھا۔ ناگپور اجلاس میں وزیر اعلیٰ فڑنویس کے جائزہ اجلاس اور ہدایات

کے بعد فائل آگے بڑھی، اور فڑنویس نے اسمبلی میں اعلان کرتے ہوئے اسے خطے کی ترقی

کی علامت کے طور پر جن کلیان (عوامی بہبود) کا نام دیا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande