انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس پر قائدین نے قربانیوں اور جدوجہد کو نمن کیا
نئی دہلی ، 28 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس کے اعلی رہنماو¿ں نے اتوار کو انڈین نیشنل کانگریس کے 141 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بشمول سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، ا
انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس پر قائدین نے قربانیوں اور جدوجہد کو نمن کیا


نئی دہلی ، 28 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس کے اعلی رہنماو¿ں نے اتوار کو انڈین نیشنل کانگریس کے 141 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں اور ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بشمول سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی ، اجے ماکن ، لال جی دیسائی ، دگ وجے سنگھ ، سلمان خورشید اور جئے رام رمیش دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں جمع ہوئے۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کی بہبود، بااختیار بنانے اور جامع ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس کی شاندار تاریخ 140 سال پر محیط ہے اور یہ سچائی، عدم تشدد ، قربانی ، جدوجہد اور حب الوطنی کی عظیم داستان بیان کرتی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کرسمس کے موقع پر کہا ،’ انڈین نیشنل کانگریس کے یوم تاسیس پر تمام رہنماو¿ں، کارکنوں اور کروڑوں حامیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات !‘کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئینی اقدار کے تحفظ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس نفرت اور تقسیم کی طاقتوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہے۔کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ کانگریس کے ہر کارکن کی لگن اس عظیم تحریک کو زندہ رکھتی ہے۔کرناٹک کے کابینی وزیر پرینک کھرگے نے کہا کہ آج وہ ہمارے بانیوں کے وڑن، ہمارے قائدین کی قربانیوں اور قوم کی تعمیر میں ان کے غیر متزلزل تعاون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کا قیام 28 دسمبر 1885 کو گوکل داس تیج پال سنسکرت کالج، بمبئی میں ہوا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande