
عثمان آباد ، 27 دسمبر(ہ س)۔
ضلع عثمان آباد کے تعلقہ تلجاپور کے کشیگاؤں میں ہفتے کی
دوپہر اس وقت ماتم چھا گیا جب کرین کے ذریعے کنویں سے موٹر نکالنے کے دوران کرنٹ
لگنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ کرین کا اوپری حصہ مہاوترن کے ہائی وولٹیج تار سے
ٹکرا گیا جس کے باعث موجود تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
حادثے
کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو عثمان
آباد دیہی اسپتال منتقل کیا اور
کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا کہ کسان گنپت ساخرے کے کھیت میں کام جاری
تھا کہ پورا عمل آناً فاناً سانحہ بن گیا۔
مقتولین
کی شناخت کاسم کونڈبا پھلاڑی (54)، رتن کاسم پھلاڑی (16)، رام لنگ ناگناتھ ساخرے
(30) اور ناگناتھ ساخرے (55) ہوئی۔ کاسم اور رتن باپ بیٹا تھے جبکہ دیگر دونوں
مزدور کے طور پر کام کررہے تھے۔ پولیس معاملے کی تفصیلات جمع کر رہی ہے اور مزید
جانچ جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے