ارون گولی کی بیٹیوں کا بی ایم سی انتخاب میں پاور شو ، نامزدگی کے وقت ارون گولی کی موجودگی پر سیاسی چرچا
ممبئی ، 27 دسمبر(ہ س)۔ بی ایم سی انتخاب 15 جنوری کو منعقد ہونا ہے اور اسی سلسلے میں بھائکلا سے ارون گولی کی دونوں بیٹیوں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اس موقع پر ارون گولی بھی شریک رہے، جس نے سیاسی حلقوں میں خاص
MAHA ELECTION BMCARUNGAWLIDAUGHTERSNOMINATION


ممبئی

، 27 دسمبر(ہ س)۔

بی ایم سی انتخاب 15 جنوری کو منعقد ہونا ہے

اور اسی سلسلے میں بھائکلا سے ارون گولی کی دونوں بیٹیوں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اس موقع پر ارون گولی بھی شریک

رہے، جس نے سیاسی حلقوں میں خاصی ہلچل پیدا کی اور انتخابی گفتگو میں گولی

پریوار ایک بار پھر مرکز توجہ بن گیا۔

اطلاعات

کے مطابق، گیتا گولی نے وارڈ 212 سے فارم بھرا جہاں سے وہ 2017 میں کامیاب ہوچکی

تھیں، جبکہ دوسری بیٹی یوگیتا گولی-واگھمارے نے وارڈ 207 سے نامزدگی دی۔ مقامی سطح

پر دونوں کی موجودگی کو طاقتور انتخابی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ارون

گولی نے پہلے اخیل بھارتیہ سینا قائم کی تھی اور اسی پارٹی سے اسمبلی تک پہنچے،

مگر شیوسینا کے مقامی پرچارک کے قتل کیس میں سزا ملنے پر 17 سال جیل میں رہنا پڑا۔

رہائی کے باوجود بھائکلا میں ان کی مضبوط گرفت برقرار ہے اور اب بیٹیوں کے میدان میں

اترنے سے بی ایم سی انتخاب میں مقابلہ مزید دلچسپ اور حساس ہوگیا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande