رائے گڑھ پولیس نے قتل کے راز سے پردہ اٹھایا ,باپ بیٹا گرفتار
رائے گڑھ ، 27 دسمبر(ہ س)۔ منگیش کالوکھے قتل کیس میں رائگڑ پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اور واقعہ کے 26 گھنٹوں کے اندر ہی دو اہم ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ منگیش کالوکھے، شیوسینا (شندے گروہ) کی نومنتخب کارپوریٹر
MAHACRIMEGANGARREST


رائے

گڑھ ، 27 دسمبر(ہ س)۔

منگیش کالوکھے قتل کیس میں رائگڑ پولیس کو اہم

کامیابی حاصل ہوئی ہے اور واقعہ کے 26 گھنٹوں کے اندر ہی دو اہم ملزمین کو گرفتار

کرلیا گیا۔ منگیش کالوکھے، شیوسینا (شندے گروہ) کی نومنتخب کارپوریٹر مانسی

کالوکھے کے شوہر تھے جن کا قتل کھوپولی میں ہوا تھا۔

واقعہ

کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ آنچل دلال کی زیر نگرانی کھوپولی، رائے گڑھ، نوی ممبئی (این

ایم آئی اے) اور دیگر علاقوں میں آٹھ ٹیمیں سرگرم رہیں۔ مسلسل تعاقب کے بعد پولیس

نے رویندر دیوکر اور درشن دیوکر کو ناگوٹھانے سے گرفتار کرلیا۔

اسی

دوران کھوپولی پولیس اسٹیشن کے باہر ’تھیا آندولن‘ آج بھی برقرار رہا اور مظاہرین

نے سخت کارروائی کا مطالبہ دہرایا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

---------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande