
ممبئی
، 26 دسمبر(ہ س)۔ شیو سینا (ٹھاکرے گروپ) کے رہنما سنجے راوت نے
بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں غنڈہ گردی اور بدعنوانی
بڑھ رہی ہے جبکہ پولیس مشینری کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک
وزیر کا بیٹا مفرور ہے پھر بھی کارروائی کیوں نہیں؟
راوت کے
مطابق مہاڑ میونسپل الیکشن کے موقع پر این سی پی کارکنوں پر حملہ کیا گیا اور
الزام وکاس گوگاوالے سمیت دیگر کارکنوں پر لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بامبے ہائی
کورٹ نے قبل از گرفتاری ضمانت خارج کر کے معاملے کی شدت واضح کر دی۔
راوت نے
استفسار کیا کہ اسمبلی میں قانون کی دہائی دینے والے رہنما جب اپنے رشتہ داروں پر
الزامات آئیں تو خاموش کیوں ہو جاتے ہیں؟ اگر قتل کی کوشش، ڈکیتی یا بدعنوانی جیسے
معاملات میں سیاسی سرپرستی حاصل ہو تو انصاف کا راستہ کیسے ہموار ہوگا؟ انہوں نے
فڑنویس حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں
نے مزید کہا کہ کانگریس کارکن پر مبینہ حملے کے باوجود پولیس کی جانب سے تحفظ دیا
جانا افسوسناک ہے۔ راوت کے مطابق اگر وزراء کے عزیز لا قانون رہیں اور قانون بے بس
ہو جائے تو ریاست میں عوام کا اعتماد مجروح ہوگا۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے