اے ایس آئی پر رات گئے کالز اور والدہ کو پریشان کرنے سے نوجوان نے کی خودکشی
گاؤں والوں کا دھرنا، پولیس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ لاتور ، 26 دسمبر(ہ س)۔ نلنگا تعلقہ کے اوراد شہاجانی میں ایک دلسوز واقعہ نے ماحول سوگوار بنا دیا۔ 20 سالہ عمران بلورے نے مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر
MAHA LATUR ASP HARASSMENT CASE


گاؤں

والوں کا دھرنا، پولیس پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

لاتور

، 26 دسمبر(ہ س)۔

نلنگا تعلقہ کے اوراد شہاجانی میں ایک دلسوز

واقعہ نے ماحول سوگوار بنا دیا۔ 20 سالہ عمران بلورے نے مبینہ ہراسانی سے تنگ آ کر

خودکشی کر لی۔ مرنے سے قبل اس نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں کہا کہ اسسٹنٹ پولیس

انسپکٹر وتھّل دورپڑے اور اس کا ڈرائیور تاناجی ٹیلے اس کی والدہ کو فون اور بار

بار کر کے پریشان کرنے اور رات کے

وقتگھر پر ڈرائیور تاناجی ٹیلے کو بھیج کر پریشان کرتے رہے، جس کے سبب گھر والے مسلسل

ذہنی کرب میں تھے اور وہ یہ دباؤ مزید برداشت نہ کر سکا۔

واقعہ

کے بعد پورے لاتور ضلع میں سنسنی پھیل گئی۔ عمران کی لاش دین دیال منگیشکر کالج،

اوراد شہاجانی کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ خبر جیسے ہی پھیلی، اہل خانہ

اور گاؤں والوں میں شدید غم و غصہ بھڑک اٹھا۔ مشتعل رشتہ داروں اور شہریوں نے پولیس

اسٹیشن کے سامنے احتجاج اور دھرنا شروع کر دیا۔

احتجاجیوں

کا کہنا ہے کہ جب تک متعلقہ افسروں پر قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا، وہ میت

وصول نہیں کریں گے۔ سارا علاقہ کشیدگی کی فضا میں ہے جبکہ پولیس محکمہ پر سوالات

اٹھ رہے ہیں اور کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اس واقعے نے پولیس کے رویے

اور اختیار کے استعمال پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande