
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ کرسمس کے موقع پر گھریلو حصص بازارہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو بند رہے گا۔ شیئر بازار کے دونوں بڑے انڈیکس، بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) پر کاروبار نہیں ہوگا۔ اب شیئر بازار جمعہ کو کھلے گا اور بی ایس ای اور این ایس ای پر ٹریڈنگہوگی۔
شیئر مارکیٹ کے ساتھ ساتھ، آج ایکویٹی، ایکویٹی ڈیریویٹیوز، ایس ایل بی، کرنسی ڈیریویٹیوز اور سود کی شرح ڈیریویٹو سیگمنٹس میں کوئی ٹریڈنگ نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ ، کموڈیٹی مارکیٹ بھی آج بند رہے گا، کوئی تجارت نہیں ہو گی۔ ایم سی ایکس اور این سی ڈی ای ایکس دونوں ہی ایکسچینج میں صبح اور شام کے سیشن بند ہوں گے۔
قابل غور ہے کہ بدھ کو حصص بازار اتار چڑھاو بھرے کاروبار میں سرخ نشان پر بند ہوا۔ بی ایس ای کا سینسیکس 116.14 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد گر کر 85,408.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ این ایس ای کا نفٹی 37.45 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,139.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد