کیلیفورنیا میں طوفان، بھاری بارش، کئی علاقے سیلاب سے گھرے
کیلیفورنیا میں طوفان، بھاری بارش، کئی علاقے سیلاب سے گھرے سیکرامنٹو، 25 دسمبر (ہ س)۔ کیلیفورنیا کو بدھ کو طاقتور طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران تیز ہوا چلنے لگی۔ کچھ دیر بعد بارش شروع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ندیاں ابل پڑیں۔ کئی علاقے سیلاب سے
کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کاونٹی کے پہاڑی علاقے رائٹ ووڈ میں سیلاب کا یہ فوٹو 24 دسمبر کا ہے۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


کیلیفورنیا میں طوفان، بھاری بارش، کئی علاقے سیلاب سے گھرے

سیکرامنٹو، 25 دسمبر (ہ س)۔ کیلیفورنیا کو بدھ کو طاقتور طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران تیز ہوا چلنے لگی۔ کچھ دیر بعد بارش شروع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ندیاں ابل پڑیں۔ کئی علاقے سیلاب سے گھر گئے۔ سڑکوں میں ملبہ بہنے لگا۔ کچھ جگہوں پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچایا گیا۔ محکمہ موسمیات و سائنس نے کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں برسوں بعد کرسمس پر سب سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افسران نے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔ جنوری میں جنگل کی آگ سے متاثر کچھ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ جگہوں پر جانے کو کہا گیا ہے۔ لاس اینجلس کاونٹی کے افسران نے کہا کہ خستہ حال گھروں میں رہنے والے تقریباً 380 لوگوں کو محفوظ جگہوں پر بھیجا گیا ہے۔

لاس اینجلس فائر بریگیڈ نے بدھ کی صبح بتایا کہ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے شمال مغرب میں ایک ڈرینج ٹنل میں پھنسے ایک شخص کو بچا لیا۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے بدھ کو لاس اینجلس، اورینج، ریورسائیڈ، سان برنارڈینو، سان ڈیاگو اور شاستا کاونٹیوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ نیشنل ویدر سروس نے منگل کی دیر شام طوفان آنے کی وارننگ جاری کی تھی۔

لاس اینجلس کے افسران کے مطابق، طوفان کے دوران درخت اور بجلی کے تار ٹوٹ کر گر گئے۔ اس وجہ سے کئی اہم سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات مائک ووفورڈ نے کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں عام طور پر سال کے اس وقت آدھا انچ سے ایک انچ بارش ہوتی ہے، لیکن اس ہفتے کئی علاقوں میں 4 سے 8 انچ بارش ہو سکتی ہے۔ لاس اینجلس پولیس نے لوگوں سے خستہ اور کمزور ہو چکے گھروں میں نہیں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande