سشیلا کارکی حکومت کے خلاف جین -زی گروپ کا دوسرے دن بھی احتجاج
کاٹھمنڈو، 23 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم سشیلا کارکی حکومت کے خلاف جین-زی گروپ کا احتجاج منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کی قیادت والی عبوری حکومت پر مکمل طور پر ناکام ہونے
nepal-GenZ-protest-against-govt


کاٹھمنڈو، 23 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم سشیلا کارکی حکومت کے خلاف جین-زی گروپ کا احتجاج منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کی قیادت والی عبوری حکومت پر مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرین کل سے سراپااحتجاج ہیں۔

احتجاج فی الحال میتی گھر میں جاری ہے، جہاں میراج ڈھنگانہ اور نکولس بھوسال سمیت مظاہرین پولیس بیریکیڈ کے اندر رہ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ مشتعل گروپ نے عبوری انتظامیہ کے تئیں اپنا عدم اطمینان دہراتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ جب تک اس کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ، تب تک دباو¿ بنانے کے لئے تحریک جاری رہے گی۔

احتجاج کی قیادت کر رہے میراج ڈھنگانہ نے کہا کہ جین زی کے جذبات کے برعکس حکومت آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم سوشیلا کارکی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔یہ مطالبہ کرتے ہوئے جین زی مظاہرین نے منگل کوبھی کاٹھمنڈو کے میتی گھر میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز ا±ٹھا رکھے تھے جن پر ”جین زی کے مطالبات پورے کرو“، ”جین زی کا مطالبہ الیکشن نہیں، اچھی حکمرانی ہے“ جیسے نعرے درج تھے۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاج ہونے کی وجہ سے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم اس کے باوجود مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande