
نئی دہلی، 23 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن چودھری چرن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ نے اپنی پوری زندگی سماج کے پسماندہ طبقات کی بہبود، زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چودھری چرن سنگھ نے کسانوں اور دیہی ہندوستان کے حقوق کو مستحکم کرنے کے لئے قابل ذکر کام کیا۔ ان کے خیالات اور پالیسیاں آج بھی ملک کے لیے مشعل راہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک قومی تعمیر میں چودھری چرن سنگھ کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد