محکمہ صحت و طبی تعلیم نے 480 آسامیاں جے کے پی ایس سی کو ریفر کیں۔
جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم جموں و کشمیر نے میڈیکل آفیسرز کی 480 اسامیوں پر براہِ راست تقرری کے لیے باقاعدہ طور پر جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کو ریفر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز سول سکریٹریٹ جموں و کشمیر سے سرکاری مکتوب جار
محکمہ صحت و طبی تعلیم نے 480 آسامیاں جے کے پی ایس سی کو ریفر کیں۔


جموں, 23 دسمبر (ہ س)۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم جموں و کشمیر نے میڈیکل آفیسرز کی 480 اسامیوں پر براہِ راست تقرری کے لیے باقاعدہ طور پر جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کو ریفر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روز سول سکریٹریٹ جموں و کشمیر سے سرکاری مکتوب جاری کیا گیا۔سرکاری خط کے مطابق یہ ریفرل جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (گزیٹڈ) سروس رولز، ایس آر او 325 آف 2013 کے تحت کیا گیا ہے۔ اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ریکوزیشن فارم جے کے پی ایس سی کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ بھرتی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ریفر کی گئی 480 میڈیکل آفیسر اسامیوں میں 192 اسامیاں اوپن میرٹ، 38 شیڈولڈ کاسٹ، 48 شیڈولڈ ٹرائب ون، 48 شیڈولڈ ٹرائب ٹو، 48 بیک ورڈ ایریا، 39 او بی سی، 48 اکنامکلی ویکر سیکشن جبکہ 19 اسامیاں اے ایل سی ،آئی بی زمرے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت نے پبلک سروس کمیشن سے آئندہ اشتہار میں بعض خصوصی شرائط شامل کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ ان شرائط کے مطابق منتخب امیدوار تقرری کے بعد کسی بھی پوسٹ گریجویٹ کورس یا مدتِ ملازمت جیسے سینئر ریزیڈنسی، رجسٹرارشپ یا ڈیمونسٹریٹرشپ کو جاری رکھنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ تاہم امیدواروں کو ایک مرتبہ یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ یا تو میڈیکل آفیسر کی تقرری قبول کریں یا اپنی جاری پوسٹ گریجویٹ یا ٹینور ذمہ داری برقرار رکھیں۔

مزید یہ کہ تقرری کے بعد منتخب میڈیکل آفیسرز کو لازمی طور پر جموں و کشمیر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات انجام دینی ہوں گی، تاکہ خطے میں صحت کی سہولیات کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande