
چنئی، 23 دسمبر (ہ س)۔ بی جے پی کے تمل ناڈو اسمبلی الیکشن انچارج اور مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل منگل کو چنئی پہنچے۔ گوئل اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری ایڈاپڈی پلانی سوامی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت متوقع ہے۔ اس سے پہلے گوئل انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے تمل ناڈو بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کا چنئی ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن اور بی جے پی کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔ مرکزی وزیر یہاں کملالیہ میں تمل ناڈو بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں تمل ناڈو اسمبلی الیکشن کے شریک انچارج ارجن رام میگھوال، مرکزی وزیر ایل مروگن، تمل ناڈو بی جے پی کے صدر نیینار ناگیندرن، اور دیگر شرکت کریں گے۔
پہلے سے طے شدہ میٹنگ کے مطابق مرکزی وزیر گوئل اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری ایڈاپڈی پلانی سوامی سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں اسمبلی سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم بات چیت ہوگی۔ بی جے پی نے پہلے ہی ان حلقوں کی فہرست اے آئی اے ڈی ایم کو سونپ دی ہے جن سے وہ تمل ناڈو میں مقابلہ کرے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی