مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
نوئیڈا، 22 دسمبر (ہ س)۔ مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں نامعلوم شخص سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سیکٹر 63 پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر امت کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 3 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ میرٹھ دہلی
مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک


نوئیڈا، 22 دسمبر (ہ س)۔ مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں نامعلوم شخص سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ سیکٹر 63 پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر امت کمار نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریباً 3 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ میرٹھ دہلی ہائی وے پر ایک نامعلوم شخص خون میں لت پت پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کرنے پر پولیس کو پتہ چلا کہ وہ مر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جب وہ پیدل سڑک عبور کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور قریبی رہائشیوں کی مدد سے لاش کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولس اسٹیشن سیکٹر 58 کے انچارج انسپکٹر امیت کمار نے بتایا کہ کل رات اکھلیش یادو ولد وریندر یادو نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ 21 دسمبر کی رات دیر گئے اس کے والد ہلدیرام کی فیکٹری میں کام کرنے کے بعد ای رکشا سے کھوڈا کالونی میں گھر واپس آرہے تھے۔ متاثرہ شخص کے مطابق وہ این آئی بی پولیس چوکی کے کٹ کے قریب ای رکشے سے اترا۔ اسی دوران ایک نا معلوم کار ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر مار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ کے مطابق اس واقعے میں اس کے والد شدید زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے دہلی کے گرو تیگ بہادر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande