کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے دو گھنٹے کھڑی رہی فرکا ایکسپریس ٹرین
جونپور، 22 دسمبر (ہ س)۔ وارانسی سے لکھنؤ جانے والی فرکا ایکسپریس ٹرین ضلع کے جعفرآباد تھانہ علاقے کے تحت جعفرآباد ریلوے اسٹیشن پر پیر کی دوپہر کپلنگ ٹوٹنے سے تقریباً دو گھنٹے تک پھنسی رہی، جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مرمت کے ب
Farakka-Express-train-stopped-for-two-hours-due-to


جونپور، 22 دسمبر (ہ س)۔ وارانسی سے لکھنؤ جانے والی فرکا ایکسپریس ٹرین ضلع کے جعفرآباد تھانہ علاقے کے تحت جعفرآباد ریلوے اسٹیشن پر پیر کی دوپہر کپلنگ ٹوٹنے سے تقریباً دو گھنٹے تک پھنسی رہی، جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مرمت کے بعد ٹرین اپنے سفر کے لیے روانہ ہو گئی۔

لکھنؤ جانے والی ٹرینجعفرآباد اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر رکی۔ جیسے ہی ٹرین وہاں سے ایودھیا کے لیے روانہ ہوئی، دونوں بوگیوں کے درمیان کپلنگ ٹوٹ گئی ، جس سے ایک بوگی انجن کے پیچھے رہ گئی۔

کپلنگ ٹوٹتے ہی پائلٹ سدانند کو اس کا علم ہوا۔ انہوں نے فوراً ٹرین کو وہیں روک دیا اور اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار اور سی ایل ڈبلیو کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد سینئر ٹیکنیشن پرانجل یادو اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اسٹیشن پہنچے اور ٹرین کی کپلنگ بدلی گئی۔ تقریباً دو گھنٹے کے بعد ٹرین صبح 4:05 پر اپنی منزل کے لیے روانہ ہوئی۔ اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار نے بتایا کہ فرکا ایکسپریس کی کپلنگ ٹوٹنے سے کوئی ٹرین متاثر نہیں ہوئی۔ تمام ٹرینوں کو دوسری لائن کی طرف موڑ دیا گیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande