ہندوستان کے طبی نظام نے گزشتہ 11 برسوں میں بڑی تبدیلی آئی : انوپریہ پٹیل
نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان کے نظام طب میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 سے بڑھ کر 819 ہو گئی ہے۔اسی طرح ایم بی بی ایس کی سیٹی
Anupriya-patel-VMMC-convocation


نئی دہلی، 22 دسمبر (ہ س)۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان کے نظام طب میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 سے بڑھ کر 819 ہو گئی ہے۔اسی طرح ایم بی بی ایس کی سیٹیں 51 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 28 ہزار اور پی جی کی سیٹیں 31 ہزار سے بڑھ کر تقریباً 82 ہزار ہو گئی ہیں۔ ایمس کی تعداد بھی 7 سے بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔ پیر کو وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدر جنگ اسپتال کے 7ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں انوپریہ پٹیل نے طلباءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صرف پیشہ ور نہیں ہیں بلکہ معاشرے کے ذمہ دار خادم ہیں، اس لیے خدمت کا جذبہ کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 1.82 لاکھ سے زیادہ آیوشمان آروگیہ مندر کام کر رہے ہیں، جو لوگوں کو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ مزید برآں، آیوشمان بھارت-پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت، ملک میں 62 کروڑ سے زیادہ لوگ 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے جن اوشدھی یوجنا اور امرت فارمیسی کا بھی ذکر کیا، جو سستی ادویات فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے میڈیکل کے طلباءسے اپیل کی کہ وہ اپنے پیشے میں ہمیشہ ایمانداری، ہمدردی اور انسانیت کو برقرار رکھیں اور غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کریں۔تقریب میں 217 پوسٹ گریجویٹ، 136 انڈر گریجویٹ اور 40 سپر اسپیشلٹی طلباءکو ڈگریاں تفویض کیگئیں۔ اس کے علاوہ 43 طلباءکو شاندار کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا۔

پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ورما، وائس چانسلر، گرو گوبند سنگھ اندرا پرستھ یونیورسٹی، اور ڈاکٹر سنیتا شرما، ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس کے علاوہ پروفیسر (ڈاکٹر) سندیپ بنسل، ڈائریکٹر، وی ایم ایم سی اور صفدر جنگ اسپتال، پروفیسر (ڈاکٹر) گیتیکا کھنہ، پرنسپل، وی ایم ایم سی اور صفدر جنگ اسپتال، پروفیسر (ڈاکٹر) چارو بمبا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، وی ایم ایم سی اور صفدر جنگ اسپتال اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

،

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande